ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی صدر جو بائیڈن کا بڑا اعلان- امریکہ کو ملے گا 1.9 ٹریلین ڈالر کا ریلیف پیکیج

US Economic Relief package: جو بائیڈن ہر امریکی کو ویکسین لگانے کے لئے 20 بلین ڈالر خرچ کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی مدت کے دوران ہی دو ویکسین کو امریکہ میں ایمرجنسی اوپروول دی گئی۔

  • Share this:
امریکی صدر جو بائیڈن کا بڑا اعلان- امریکہ کو ملے گا 1.9 ٹریلین ڈالر کا ریلیف پیکیج
امریکی صدر جو بائیڈن کا بڑا اعلان- امریکہ کو ملے گا 1.9 ٹریلین ڈالر کا ریلیف پیکیج

واشنگٹن: حلف لینے سے پہلے ہی امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن (President-elect Joe Biden) نے امریکی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے بڑے قدم اٹھائیں ہیں۔ انہوں نے کورونا وائرس (Coronavirus) کی مار سے ملک کی معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے 1.9 ٹریلین ڈالر کے راحت پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ان کے اس قدم سے ہر امریکی کی کھاتے میں سیدھے 1400 ڈالر جائیں گے۔ اس پیکیج میں کورونا سے لڑنے کے لئے 415 بلین ڈالر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ چھوٹے بزنس کے لئے 440 بلین ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 3 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔


جو بائیڈن  نے انتخابی تشہیر کے دوران ہی کورونا وائر سے لڑنے کے لئے بڑے قدم اٹھانے کا وعدہ کیا تھا۔ ان کا یہ اعلان اس وقت آیا ہے، جب امریکہ میں ان دنوں ہر دن کورونا وائرس کے اوسط 2 لاکھ نئے کیس آرہے ہیں۔ ہر روز 4 ہزار لوگوں کو موت ہو رہی ہے۔ جمعرات کو ٹی وی پر پرائم ٹائم اسپیچ کے دوران انہوں نے کہا، ’ہمارے ملک کی محکمہ صحت چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے۔ ہمیں فوراً اس پر قدم اٹھانے ہوں گے۔ ہم ٹھوکریں کھائیں گے، لیکن ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ ایماندار رہیں گے۔


ویکسین پر کئے جائیں گے 20 بلین ڈالر خرچ


جو بائیڈن ہر امریکی کو ویکسین لگانے کے لئے 20 بلین ڈالر خرچ کرنا چاہتے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی مدت کار کے دوران ہی دو ویکسین کو امریکہ میں ایمرجنسی اپروول دی گئی، لیکن اب افسران کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن میں تیزی لانی ہوگی۔ جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ملک کے کونے کونے میں ویکسین پہنچانا چاہتے ہیں۔ جو بائیڈن کے مطابق، پورے ملک میں کورونا کی ٹسٹنگ کو بھی بڑھائی جائے گی۔

مسلسل بڑھ رہی ہے بے روزگاری شرح

امریکہ میں اس وقت بے روزگاری شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فی الحال وہاں تقریباً 18 ملین لوگ بے روزگار ہیں، اب جو بائیڈن کے نئے اعلان سے ایسے لوگ جنہیں نوکری نہیں ہے، انہیں 300 ڈالر ہرہفتے کے بدلے 400 ڈالر ملیں گے۔ نو منتخب صدر جو بائیڈن نے ہر گھنٹے کی کم از کم مزدوری 15 ڈالر سے دوگنا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کی پارٹی نئے بھاری بھرکم پیکیج کی مخالفت کرسکتی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 15, 2021 10:48 AM IST