ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین انسانی حقوق کے کارکنوں کو جلد رہا کرے : امریکہ

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کل ایک بیان میں کہا، ’’ہم چینی حکام سے مجرم قرار دئے جانے کے بعد گرفتار شدہ وکلاء اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کرنے کی اپیل کرتے ہیں‘‘۔

  • UNI
  • Last Updated: Aug 09, 2016 01:22 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
چین انسانی حقوق کے کارکنوں کو جلد رہا کرے : امریکہ
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کل ایک بیان میں کہا، ’’ہم چینی حکام سے مجرم قرار دئے جانے کے بعد گرفتار شدہ وکلاء اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کرنے کی اپیل کرتے ہیں‘‘۔

واشنگٹن۔  امریکہ نے چین سے گزشتہ ہفتے امن و قانون کو متاثر کرنے اور توڑ پھوڑ کے لئے مجرم قرار دئے جانے کے بعد گرفتار شدہ وکلاء اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو جلد رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کل ایک بیان میں کہا، ’’ہم چینی حکام سے مجرم قرار دئے جانے کے بعد گرفتار شدہ وکلاء اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کرنے کی اپیل کرتے ہیں‘‘۔


مسٹر ٹروڈو نے کہا، ’’دس سے زیادہ اٹارنی اور کارکنوں کو بھی ان کے گھر والوں کو مطلع کئے بغیر کس قانونی بنیاد پر حراست میں رکھا گیا ہے۔ ہم ان لوگوں کے خلاف چلائے گئے مقدموں اور آزادی کی تحریک کے کارکنوں پر سے فوری طور پر پابندی ہٹانے کی درخواست کرتے ہیں‘‘۔


چین کے شمال مشرقی شہر تیان جن کی عدالت نے گزشتہ ہفتے اٹارنی جھو شیفینگ اور گاؤ ہینگووو اور کارکنوں ہوشیگین اورجھائی يانمن کو تین سے ساڑھے سات سال تک قید کی سزا سنائی ہے۔


First published: Aug 09, 2016 01:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading