ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ اور کیوبا کے درمیان تاریخی کمرشیل فلائٹ شروع

واشنگٹن۔ امریکہ اورکیوبا نے سرد جنگ کے بعد کی تلخی کو ختم کرتے ہوئے گذشتہ پچاس سال میں پہلی بار امریکہ سے کیوبا کے لئے تاریخی پہلی باضابطہ کمرشیل فلائٹ آج سے شروع کردی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 01, 2016 02:43 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ اور کیوبا کے درمیان تاریخی کمرشیل فلائٹ شروع
واشنگٹن۔ امریکہ اورکیوبا نے سرد جنگ کے بعد کی تلخی کو ختم کرتے ہوئے گذشتہ پچاس سال میں پہلی بار امریکہ سے کیوبا کے لئے تاریخی پہلی باضابطہ کمرشیل فلائٹ آج سے شروع کردی ہے۔

واشنگٹن۔ امریکہ اورکیوبا نے سرد جنگ کے بعد کی تلخی کو ختم کرتے ہوئے گذشتہ پچاس سال میں پہلی بار امریکہ سے کیوبا کے لئے تاریخی پہلی باضابطہ کمرشیل فلائٹ آج سے شروع کردی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوشش کے تحت یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ اسی سمت اس سال جون میں امریکہ نے54سال بعد پہلی مرتبہ واشنگٹن میں کیوبا کا سفارت خانہ کھولا تھا۔


پہلی باضابطہ کمرشیل فلائٹ جیٹ ڈبلیو387 جنوب مغربی فلوریڈا سے صبح دس بجکر 150مسافروں کے ساتھ روانہ ہوئی۔ جیٹ ڈبلیو کے سی ای او مارٹی سینٹ جارج نے بتایا کہ کیوبا کے مسافروں کے لئے یہ ایک نیا دن ہے۔ جیٹ ڈبلیو پرواز 387 نے سینٹاکلارا میں جیسے ہی زمین کو چھوا اس کے کیبن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔


اس پرواز کے مسافروں کو تحائف دئے گئے جن میں کیوبا کی کک بک’ یادگار ی لیگج ٹیگ اور کیوبا کے پرچم شامل تھے۔ مسافروں نے ٹی وی کیمروں کے سامنے کافی جوش و خروش کے ساتھ اپنے اپنے تحائف دکھائے۔ مسافروں میں بیشتر ایرلائن کے افسران’ امریکی حکومت کے افسران ’ صحافی اور چند کیوبائی امریکی خاندان کے افراد تھے۔

First published: Sep 01, 2016 02:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading