میکسیکو کے مائیگرینٹ سینٹر میں بھیانک آگ سے مچا کہرام، 39 افراد کی موت، 100 سے زیادہ زخمی

میکسیکو کے مائیگرینٹ سینٹر میں بھیانک آگ سے مچا کہرام، 39 افراد کی موت، 100 سے زیادہ زخمی ۔ تصویر : AP

میکسیکو کے مائیگرینٹ سینٹر میں بھیانک آگ سے مچا کہرام، 39 افراد کی موت، 100 سے زیادہ زخمی ۔ تصویر : AP

Mexico Fire: شمالی میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب تارکین وطن کے ایک مرکز میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد کی موت اور کم از کم 100 زخمی ہو گئے ہیں۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • America
  • Share this:
    میکسیکو سٹی : شمالی میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب تارکین وطن کے ایک مرکز میں آگ لگنے سے کم از کم 39 افراد کی موت اور کم از کم 100 زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ معلومات نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف امیگریشن کے ایک اہلکار نے دی۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ معلومات دیں ، کیونکہ وہ اس معاملے پر عوامی طور پر بات کرنے کا مجاز نہیں تھا۔ ایک اخبار کے مطابق شمالی میکسیکو میں امریکی سرحد کے قریب ایک مرکز میں آگ لگنے سے کم از کم 36 تارکین وطن کی موت ہوگئی ہے ۔

    جائے واقعہ سے لی گئی تصاویر میں سیوداد جواریز میں ایک مرکز کے باہر لاشیں دکھائی دے رہی ہیں۔ اس کے علاوہ تصویروں میں مرکز کے آس پاس ایمبولینس، فائر فائٹرز اور وین نظر آ رہی ہیں ۔ یہ مرکز ٹیکساس کے ایل پاسو کے قریب واقع ہے۔ چیہوآہوا کے ریاستی استغاثہ کے دفتر میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اخبار ڈیاریو ڈی جواریز نے کہا کہ پیر کو دیر گئے لگنے والی آگ میں 39 افراد کی موت ہوگئی ۔

    اخبار کے مطابق زخمیوں کو چار اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے۔ نہ تو میکسیکو کے قومی امیگریشن انسٹی ٹیوٹ اور نہ ہی چیہوآہوا اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر نے تصدیق کی درخواستوں پر منگل کو فوری جواب دیا۔

    امریکہ میں داخل ہونے والے تارکین وطن کے لئے سیوداد جواریز ایک اہم ٹرانزٹ پوائنٹ ہے۔ اس کی پناہ گاہیں ایسے تارکین سے بھری ہوئی ہیں، جو وہاں سے گزرنے کے مواقع کا انتظار کر رہے ہیں یا جنہوں نے امریکہ میں پناہ کے لئے درخواست دی ہے اور کارروائی کا انتظار کر رہے ہیں۔

    یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں ٹورنیڈو سے بھاری تباہی، طوفان کے ساتھ ژالہ باری، 23 کی موت، کئی لاپتہ


    یہ بھی پڑھئے: امریکہ :اسکول میں ہوئی فائرنگ میں 7 کی موت، کئی بچے شامل، پولیس نے حملہ آور کو کیا ڈھیر



    میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو کے اٹارنی جنرل کے دفتر نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تفتیش کار جائے واقعہ پر موجود ہیں۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: