امریکہ کے میری لینڈ میں ایک اخبار کے دفتر پر حملہ ، 5 کی موت
امریکہ میں ایک بار پھر گولی باری ہوئی ہے۔یہاں کے میری لینڈ میں واقع اینا پولس شہر میں یہ واقعہ ہوا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 29, 2018 09:43 AM IST

میری لینڈ میں جائے وقوعہ پر موجود افسر (تصویر روئٹرز)۔
امریکہ میں ایک بار پھر گولی باری ہوئی ہے۔ میری لینڈ میں پیش آئے اس واقعہ میں 5 لوگ مارے گئے ہیں جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔اس کے ساتھ ہی آس پاس کے علاقے میں بڑی تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
مشتبہ کی عمر 30 سال کی بتائی جا رہی ہے جو میر ی لینڈ کا ہی رہنے والا ہے ۔ مشتبہ نے ایک شیشے کے دروازے کے پیچھے سے فائرنگ کی ۔ پولیس اور چشم دیدوں نے کہا کہ اس نے کیپیٹل گزٹ نیوز پیپر گروپ کے نیوز روم پر گولی باری کی ۔
کیپیٹل گزٹ کے کرائم رپورٹر فل ڈٰیوس کا کہنا ہے کہ جب تک فائرنگ بند نہ ہوئی تب تک وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٰڈیسک کے نیچے چھپے رہے۔ ڈیوس کے مطابق نیوز رو م ایک وار زون کی طرح لگ رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ مشتبہ رک کیوں گیا ؟ میری لینڈ کے پولیس افسران نے کہا کہ 911 پر اطلاع ملنے کے بعد 1 منٹ کے اندر جوابی کارروائی کی گئی۔