ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کے ٹیکساس میں بھیانک گولی باری ، پانچ افراد کی موت ، 21 افراد زخمی ، ایک حملہ آور ہلاک

ٹیکساس پولیس کے مطابق دو حملہ آوروں نے پہلے ایک ٹرک کو ہائی جیک کیا اور پھر وہاں موجود لوگوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی ۔

  • Share this:
امریکہ کے ٹیکساس میں بھیانک گولی باری ، پانچ افراد کی موت ، 21 افراد زخمی ، ایک حملہ آور ہلاک
امریکہ کے ٹیکساس میں بھیانک گولی باری ، پانچ افراد کی موت ، 21 افراد زخمی

امریکہ کے ٹیکساس میں ہفتہ کی رات دو بندوق برداروں نے اندھادھند فائرنگ کی ۔ اس واقعہ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی جبکہ 21 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ٹیکساس پولیس کے مطابق دو حملہ آوروں نے پہلے ایک ٹرک کو ہائی جیک کیا اور پھر وہاں موجود لوگوں پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی ۔

مڈلینڈ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ٹیکساس کے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہر کے آس پاس پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق ایک حملہ آور کو سنرجی فلم تھئیٹر کے پاس مار گرایا گیا ، جس کی عمر تقریبا 30 سال بتائی جارہی ہے ۔ پولیس نے وہاں موجود لوگوں سے سڑک پر نہیں آنے اور زیادہ محتاط رہنے کی اپیل کی ہے ۔ فائرنگ کے اس واقعہ میں پولیس کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں ۔

اوڈیسا سٹی کے پولیس کمشنر مائیکل گوریکے نے بتایا کہ ٹیکساس کے ایک پبلک سیکورٹی افسر نے ہفتہ کی شام 3.17 بجے ہونڈا کو روکنے کوشش کی ، جس کے بعد بدمعاشوں نے انہیں بھی گولی ماردی ۔ گوریکے نے کہا کہ بدمعاشوں کا مقصد کیا تھا ، اس کا بھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ۔

First published: Sep 01, 2019 08:16 AM IST