உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون نے ہفتوں کرسی میں باندھ کر رکھی بوائے فرینڈ کی لاش، وجہ جان کر ہر کوئی ہوا حیران

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    یہ معاملہ امریکہ کے مشیگن شہر کا ہے۔ اس شہر میں رہنے والی 49 سال کی خاتون نے اپنے 61 سال کے بوائے فرینڈ کی لاش گھر کے اندر کرسی سے باندھ کر دکھی تھی۔

    • Share this:
      کسی اپنے کے دنیا سے چلے جانے کا درد شاید ہی لفظوں میں بیان کیا جا سکے۔ کوئی بھی نہیں چاہتا کہ کبھی بھی اس کے خاندان یا دوستوں کے ساتھ ایسا کوئی حادثہ ہو جس کے بعد وہ انہیں کبھی دیکھ  ہی نہ پائے۔ لیکن دنیا میں ایسے بھی لوگ ہیں جو اپنے فائدہ کے لئے بھی کسی کو کھونا نہیں چاہتے۔

      امریکہ میں ایسا ہی ایک معاملہ سامنے آیا ہے، جس میں ایک خاتون نے اپنے بوائےفرینڈ کی لاش کو صرف اسلئے چھپا کر رکھا تاکہ اسے بوائےفرینڈ کے گھر سے نکالا نہ جا سکے۔ یہی نہیں وہ خاتون اپنے بوائےفرینڈ کی موت کے بعد بھی اس کے اے ٹی ایم کا استعمال کرتی رہی۔

      یہ معاملہ امریکہ کے مشیگن شہر کا ہے۔ اس شہر میں رہنے والی 49 سال کی خاتون نے اپنے 61 سال کے بوائے فرینڈ کی لاش گھر کے اندر کرسی سے باندھ کر دکھی تھی۔ مرنے والے شخص کے اہل خانہ نے جب اسے فون کیا تو اس کا فون نہیں اٹھا۔ کچھ دن بعد اس کے اہل خانہ گھر آ پہنچے۔ وہاں پہنچنے پر انہیں کرسی سے بندھی اسی کی لاش ملی۔ پولیس نے تحقیقات میں پایا کی آدمی کی موت ہفتہ بھر پہلے ہی ہو گئی تھی۔

      خاندان والوں نے بتایا کہ جب وہ گھر کے اندر داخل ہوئے تو کمرے سے بہت بدبو آرہی تھی۔ اس کے بعد جب کمرے میں رکھی کرسی میں بیٹھے شخص کی پڑتال کی گئی تو پتہ چلا کہ اس کی موت ہو چکی تھی اور اس کا جسم پوری طرح سے سڑ چکا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ میں خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بوائے فرینڈ ہفتوں پہلے ہی مر چکا ہے اور وہ اس کے بینک کارڈس کا استعمال ابھی کر کر رہی  ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون اپنے بوائے فرینڈ کا گھر نہیں چھوڑنا چاہتی تھی۔ اسے لگا کہ اگر اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے مرنے کی خبر بتائی تو اس کے اہل خانہ اسے گھر سے نکال دیں گے۔ پولیس کا ماننا ہے کہ خاتون ذہنی طور سے بیمار ہے۔
      First published: