உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا- امریکہ نے پاکستان پر حملہ کئے بغیر ہی اسے’غلام‘ ملک بنا دیا ہے

    عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان پر حملہ کئے بغیر ہی اسے’غلام‘ ملک بنا دیا ہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاکستان پر حملہ کئے بغیر ہی اسے’غلام‘ ملک بنا دیا ہے۔

    کرکٹ سے لیڈر بنے 69 سالہ عمران خان کی حکومت کو گزشتہ ماہ اپوزیشن کے ذریعہ تحریک عدم اعتماد لاکر گرا دیا گیا تھا۔ اس پر انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن نے امریکہ کے ساتھ مل کر ان کے خلاف سازش کی تھی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان (Pakistan News) کا اقتدار گنوانے کے بعد سے سابق وزیر اعظم عمران خان (Imran Khan) مسلسل امریکہ پر نشانہ سادھ رہے ہیں۔ اب ایک بار امریکہ (America) کو لے کر انہوں نے بڑی بات کہی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ امریکہ (Imran Khan Attack on America) نے پاکستان پر حملہ کئے بغیر ہی اسے غلام بنا دیا ہے۔

      سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی عوام کبھی بھی درآمد شدہ (ایمپورٹیڈ) حکومت کو قبول نہیں کرے گی۔ کرکٹ سے لیڈر بنے 69 سالہ عمران خان کی حکومت کو گزشتہ ماہ اپوزیشن کے ذریعہ تحریک عدم اعتماد لاکر گرا دیا گیا تھا۔ اس پر انہوں نے الزام لگایا تھا کہ اپوزیشن نے امریکہ کے ساتھ مل کر ان کے خلاف سازش کی تھی۔

      حکومت گرنے کے بعد سے عمران خان پاکستان میں الگ الگ شہروں میں کئی ریلیاں کرچکے ہیں اور وہ شہباز شریف حکومت کے خلاف مسلسلس الزام لگا رہے ہیں۔ اپنی کئی ریلیوں میں انہوں نے نئی حکومت کو ملک مخالف اور بدعنوان حکومت قرار دیا ہے۔ عمران خان نے اپنی حکومت گرانے کا الزام بھی سیدھے طور پر امریکہ پر لگایا، لیکن یو ایس اور پاکستان کی موجودہ حکومت نے ان کے ان الزامات کو مسترد کردیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      عمران خان پر بڑا الزام، شہباز شریف نےکہا- لوگوں کے دلوں میں زہر گھول رہے ہیں سابق وزیر اعظم

      عمران خان نے اتوار کو پاکستان کے پنجاب صوبہ کے فیصل آباد میں ایک ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پاکستان پر حملہ نہیں کیا اور اسے اس کی ضرورت بھی نہیں پڑی کیونکہ حملہ کئے بغیر ہی اس نے پاکستان کو غلام بنا لیا ہے۔ سابق پاکستانی وزیر اعظم نے امریکہ پر الزام لگایا کہ جب تک امریکہ کو کسی کی مدد کرنے میں اپنا فائدہ نہیں نظر آتا تب تک وہ کسی کی مدد نہیں کرتا۔

      عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکی خارجہ سکریٹری اینٹنی بلنگن سے پیسے مانگ رہے ہیں تاکہ میں واپس اقتدار میں نہ آسکوں۔ وہیں عمران خان نے بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد آصف علی زرداری پر الزام لگایا ہے کہ وہ پوری طرح سے بدعنوان ہیں اور پوری دنیا میں اپنی جائیداد بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: