ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ : جوبائیڈن کے بیٹے نے کال گرل کو کی 18 لاکھ روپے کی ادائیگی ، لیپ ٹاپ نے کھولے سبھی راز

امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن (Hunter Biden) نے غلطی سے ایک روسی کال گرل (Russian Prostitute) کو اپنے والد کے اکاونٹ سے 25 ہزار ڈالر یعنی تقریبا 18 لاکھ 55 ہزار روپے کی ادائیگی کی تھی ۔

  • Share this:
امریکہ : جوبائیڈن کے بیٹے نے کال گرل کو کی 18 لاکھ روپے کی ادائیگی ، لیپ ٹاپ نے کھولے سبھی راز
جوبائیڈن کے بیٹے نے کال گرل کو کی 18 لاکھ روپے کی ادائیگی ، لیپ ٹاپ نے کھولے سبھی راز ۔ (AFP)

واشنگٹن : اکثر تنازعات میں رہنے والے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو لے کر اس مرتبہ پھر ایک بڑا انکشاف ہوا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ہنٹر بائیڈن نے غلطی سے ایک روسی کال گرل کو اپنے والد کے اکاونٹ سے 25 ہزار ڈالر یعنی تقریبا 18 لاکھ 55 ہزار روپے کی ادائیگی کی تھی ۔ نیویارک پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق مئی 2018 میں ہنٹر نے روس کی ایمرالڈ فینٹسی گرلس ایجنسی سے یانا نام کی کال گرل کو بلایا تھا ۔ ہنٹر نے یانا کو میسیج بھیج کر یہ پوچھا تھا کہ وہ Chateau Marmont نام کے ہوٹل میں ہیں اور کیا وہ ابھی دستیاب ہیں ۔ یانا ہوٹل پہنچی ، دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوئے ، ووڈکا پی اور پھر پورن ویڈیو بھی بنایا ۔ اس کے بعد کال گرل کی ادائیگی ہنٹر نے اپنے والد جو بائیڈن کے اکاونٹ سے کی تھی ۔


سبھی میسیجز اور تصویریں ہنٹر بائیڈن کے لیپ ٹاپ میں محفوظ تھیں ۔ ہنٹر اپنے لیپ ٹاپ کو کسی ڈٓائری کی طرح ہی رکھتے تھے ، جس میں وہ ہر ای میل اور ٹیکسٹ پیغام میں ہوئی بات چیت ، فائنانشیل ریکارڈ وغیرہ محفوظ رکھتے تھے ۔ ہنٹر اپنا یہ لیپ ٹاپ ڈیل ویئر ریپیئر شاپ پر بھول گئے تھے اور اس طرح سے یہ امریکی جانچ ایجنسی ایف بی آئی کے ہاتھ لگا ۔ خبر کے مطابق یانا اگلے کچھ دنوں تک ہنٹر کے ساتھ ہی رہیں اور اس نے اپنی ادائیگی کی مانگ کی ۔ حالانکہ ہنٹر کے ڈیبٹ کارڈ کام نہیں کررہے تھے اور یانا بھی اپنے 8 ہزار ڈالر لئے بغیر جانے کیلئے تیار نہیں تھی ۔ 24 مئی کی صبح ہنٹر نے اپنے کیش ٹرانسفر ایپ Zelle میں گلنورا نام کی خاتون کو جوڑا ۔ یہ خاتون یانا کی باس کی ۔


ہنٹر نے گلنورا کے اکاونٹ میں 8 ہزار ڈالر منتقل کئے ، لیکن وہ بھی نہیں ہوئے ۔ اس کے کچھ ہی منٹ بعد فائنانشیل سروس کمپنی ویلس فارگو نے ہنٹر کو فراڈ ڈیٹیکشن الرٹ بھیجا ۔ اس کے بعد یانا نے بھی 8 ہزار ڈالر اپنے اکاونٹ میں ٹرانسفر کرنے کی کوشش کی ، لیکن وہ نہیں ہوسکا ۔ یانا واپس چلی گئی ، لیکن جب ہنٹر سو کر اٹھے تب ان کے بینک اکاونٹ خالی ہوچکے تھے ۔ کمپیوٹر میں محفوظ رسیدوں سے پتہ چلا کہ جو ٹرانزیکشن ناکام ہوئے تھے وہ اصل میں ہوچکے تھے اور پیسہ ٹرانسفر ہوگیا تھا ۔ پہلے 8 ہزار ڈالر ، اس کے بعد دو ہزار ڈالراور پھر ساڑھے تین ہزار ڈالر ، ایک مرتبہ پھر سے آٹھ ہزار ڈالر اور آخر میں ساڑھے تین ہزار ڈالر ۔ باری باری کرتے ہوئے ایک گھنٹے کے اندر 25 ہزار ڈالر ہنٹر کے اکاونٹ سے ٹرانسفر ہوچکے تھے ۔


یانا نے کئے ہنٹر کو میسیج

حالانکہ اس کے کچھ دیر بعد ہی یانا نے ہنٹر کو میسیج کیا ۔ یانا نے لکھا : میرے اکاونٹ میں کئی مرتبہ پیسے آئے ہیں ، گزشتتہ رات سے اب تک ساڑھے 19 ہزار ڈالر آچکے ہیں ۔ جب مجھ سے ملنا چاہو پھر سے ملنا تاکہ میں تمہیں یہ لوٹا سکوں ۔ اچھا ہوگا اگر تم مجھے میرے ذاتی نمبر پر کال کروگے ۔ حالانکہ اس کے بعد یانا کا نمبر بند ہوگیا اور ایمرالڈ فینٹسی گرلس ایجنسی بھی بند ہوچکی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 24, 2021 08:56 PM IST