امریکہ: فلائٹ میں خاتون کے مخصوص اعضا چھونے کے الزام میں ہندوستانی کو 9 سال کی سزا

رواں سال اگست میں پربھو کو امریکہ میں ایک دوران پرواز سو رہی خاتون کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کا الزام میں ملزم پایا گیا تھا

Dec 14, 2018 11:08 AM IST | Updated on: Dec 17, 2018 10:21 AM IST
امریکہ: فلائٹ میں خاتون کے مخصوص اعضا چھونے کے الزام میں ہندوستانی کو 9 سال کی سزا

امریکہ میں ہندوستانی شہری کو نو سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ الزام ہے کہ شخص نے دوران پرواز میں ایک خاتون کے ساتھ استحصال کیا ہے۔ تمل ناڈو کے رہنے والے 35 سالہ پربھو رام مورتی ایچ 1-بی ویسا پر سال 2015 میں امریکہ گئے تھے۔ ڈیٹرائٹ کی ایک عدالت نے پربھو کو نو سال کی سزا سناتے ہوئے کہا کہ یہ سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ہندوستان واپس بھیج دیا جائےگا۔

معاملہ کی سماعت کر رہے جج ٹیرینس نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس فیصلہ کے سبب مستقبل میں ایسا کوئی جرم نہیں ہوگا۔ رواں سال اگست میں پربھو کو امریکہ میں ایک دوران پرواز سو رہی خاتون کے ساتھ جنسی اسحتصال کرنے کا الزام میں ملزم پایا گیا تھا۔ یہ واقعہ لاس ویگاس سے ڈیٹرائٹ جا رہی فلائٹ میں ہوا تھا۔

Loading...

متاثرہ نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا تھا کہ سفر کے دوران اچانک اس کی آنکھ کھل گئی۔ اس نے دیکھا کہ اس کی پینٹ اور شرٹ کے بٹن کھلے ہیں اور ملزم کا ہاتھ اس کی پینٹ میں ہے۔ رام مورتی اپنی بیوی اور متاثرہ کے بیچ والی سیٹ پر بیٹھا تھا۔ نیند کھلنے پر متاثرہ کو اپنے ساتھ ہو رہی غلط حرکت کے بارے میں معلوم ہوا اور اس نے فلائٹ اٹینڈنٹ سے اس بات کی شکایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سوتیلی ماں نے 4 سال کوٹھری میں رکھا بند اور کھانے کو دی سوکھی بریڈ، مرنے کی حالت میں پہنچا بچہ

وہیں دوسری جانب ملزم رام مورتی نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ گہری نیند میں تھا اور اس نے کچھ نہیں کیا۔ اس کے مطابق، اس کی بیوی نے بتایا کہ 22 سالہ ساتھی مسافر اس کے گھٹنے پر سر رکھ کر سو رہی تھی۔

 

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com