ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی برٹش ایئرفورس میں آگ لگنے سے کئی افراد زخمی

لاس ویگاس۔ امریکہ کے لاس ویگاس شہر میں برٹش ایئرویز کے ایک طیارے میں آگ لگنے سے عملے کےاراکین اور کئی مسافر معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 09, 2015 01:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکی برٹش ایئرفورس میں آگ لگنے سے کئی افراد زخمی
لاس ویگاس۔ امریکہ کے لاس ویگاس شہر میں برٹش ایئرویز کے ایک طیارے میں آگ لگنے سے عملے کےاراکین اور کئی مسافر معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔

لاس ویگاس۔  امریکہ کے لاس ویگاس شہر میں برٹش ایئرویز کے ایک طیارے میں آگ لگنے سے عملے کےاراکین اور کئی مسافر معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ طیارے کے پرواز بھرنے کے ٹھیک پہلےیہ آگ لگی جس میں عملہ کے 13 اراکین اور 159 مسافر سوار تھے۔


ویڈیو فوٹیج میں لندن کے لئے کل پرواز بھرنے والے بوئنگ 777 کو آگ اور دھوئیں سے گھرا ہوا دیکھا گیا۔ ذرائع کےمطابق سب سے پہلے اس طیارہ کےانجن میں آگ لگی، جسے دیکھ کر پائلٹ نے پرواز روک دی۔ فوراً ہی تمام مسافروں اور عملہ کےاراکین کو طیارے سے اتار لیا گیا لیکن دیکھتے ہی دیکھتے پورا طیارہ دھوئیں اور آگ کی لپٹوں میں گھر گیا۔ طیارے کی کمپنی کی ترجمان کے مطابق اس حادثہ میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔


ترجمان نے زخمیوں کی واضح تعداد نہیں بتائی۔ ترجمان کے مطابق ایئر پورٹ پر موجود ایمرجنسی سروس نے فوراً ہی آگ پر قابو پالیا۔ کمپنی کی ترجمان نے بتایا کہ تمام مسافروں کو ہوٹل میں قیام کی سہولت دی جارہی ہے اور ان کی دیگر ضروریات کا بھی خیال رکھاجارہا ہے۔

First published: Sep 09, 2015 01:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading