بیٹی کی شادی کے دن باپ نے گھر کو بم سے اڑایا ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

امریکہ کے پیٹرس برگ میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے دن اپنا گھر دھماکہ سے اڑا دیا ۔ اس واقعہ میں باپ کی موت ہوگئی ۔

Sep 15, 2019 06:15 PM IST | Updated on: Sep 15, 2019 06:15 PM IST
بیٹی کی شادی کے دن باپ نے گھر کو بم سے اڑایا ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

بیٹی کی شادی کے دن باپ نے گھر کو بم سے اڑایا ، وجہ جان کر رہ جائیں گے حیران

امریکہ کے پیٹرس برگ میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کی شادی کے دن اپنا گھر دھماکہ سے اڑا دیا ۔ اس واقعہ میں باپ کی موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق اس کا ماننا ہے کہ گھر کے مالک نے اپنی بیٹی کی شادی کے دن اپنے گھر میں دھماکہ کرلیا ۔

افسران نے ٹی وی چینل کے ڈی کے اے کو بتایا کہ ہفتہ کی رات کو گھر کے مالک کی لاش برآمد کی گئی ۔ پولیس نے کہا کہ اس کی موت کو خودکشی کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔ افسران نے بتایا کہ وہ ابھی بھی اس بات کی جانچ کررہے ہیں کہ دھماکہ کیسے ہوا ۔

Loading...

پولیس سربراہ رابرٹ پائنے نے پیٹرس برگ پوسٹ گزیٹ کو بتایا کہ کنبہ کے زیادہ تر افراد شادی میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے ، اس لئے وہ گھر پر نہیں تھے ۔ پڑوسیوں نے پولیس کو بتایا تھا کہ انہوں نے دھمکہ سے عین قبل گھر کے آگے کی جانب مکان مالک کو دیکھا تھا ۔ پولیس نے کہا کہ مکان مالک کی ذہنی طور پر بیماری کو لے کر پہلے بھی کئی مرتبہ تنازع ہوا تھا ، جس کو لے کر پولیس اس کے گھر کئی مرتبہ جاچکی ہے ۔

Loading...