ہوم » نیوز » عالمی منظر

میزائل ٹیسٹ کے سبب شمالی کوریا کے خلاف پابندی عائد کئے جانے کا اندیشہ

واشنگٹن۔ شمالی کوریا کے حالیہ ناکام میزائل ٹیسٹ کے سبب امریکہ اس کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر سکتا ہے۔

  • Share this:
میزائل ٹیسٹ کے سبب شمالی کوریا کے خلاف پابندی عائد کئے جانے کا اندیشہ
شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان کی فائل فوٹو: تصویر، رائٹرز

واشنگٹن۔  شمالی کوریا کے حالیہ ناکام میزائل ٹیسٹ کے سبب امریکہ اس کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کر سکتا ہے۔ ایک امریکی افسر نے یہ اطلاع دی ۔ اس افسر نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ کل شمالی کوریا نے امریکہ اور چین کی درخواست کو درکنار کرتے ہوئے اپنا میزائل تجربہ کیا۔ اگرچہ یہ ٹیسٹ ناکام بتایا جا رہا ہے لیکن امریکہ اس سے کافی حیرت میں ہے اور اب شمالی کوریا کے خلاف نئی اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔ افسر کے مطابق اب کچھ بھی کارروائی کی جا سکتی ہے اور اس کے خلاف محدود پابندیوں کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ میزائل ٹیسٹ ایک طرح سے اشتعال انگیز کارروائی ہے اور نو مئی کو ہونے والے جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات سے پہلے اس میزائل تجربہ کا اندیشہ تھا۔

چند حکام کا خیال ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ شمالی کوریا کے جوہری مواد لے جانے کے اہل میزائل کے ٹیسٹ پر بھی فکر مند ہے کیونکہ اس کی زد میں امریکہ بھی آ سکتا ہے۔ امریکہ اب اس کے چھٹے جوہری ٹیسٹ پر نزدیکی نظر رکھ رہا ہے۔ خیال ر ہے کہ کل امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلیرسن نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں وارننگ بھرے لہجے میں کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا کے جوہری اور بیلسٹک پروگرام پر روک نہیں لگائی گئی تو اس کے بہت ہی سنگین نتائج ہوں گے۔ افسر نے بتایا کہ ان اقتصادی پابندیوں کا اعلان آئندہ چند دنوں میں کیاجا سکتا ہے۔

First published: Apr 29, 2017 03:36 PM IST
  • India
  • World

India

  • Active Cases

    6,039

     
  • Total Confirmed

    6,761

     
  • Cured/Discharged

    515

     
  • Total DEATHS

    206

     
Data Source: Ministry of Health and Family Welfare, India
Hospitals & Testing centres

World

  • Active Cases

    1,205,178

     
  • Total Confirmed

    1,680,527

    +76,875
  • Cured/Discharged

    373,587

     
  • Total DEATHS

    101,762

    +6,070
Data Source: Johns Hopkins University, U.S. (www.jhu.edu)
Hospitals & Testing centres