اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکہ نے چین کے ساتھ لڑائی میں ہندوستان کو بتایا اہم شراکت دار، قومی سلامتی کے ضمن میں کیا ذکر

    امریکہ نے چین کے ساتھ لڑائی میں ہندوستان کو بتایا اہم شراکت دار، قومی سلامتی کے ضمن میں کیا ذکر

    امریکہ نے چین کے ساتھ لڑائی میں ہندوستان کو بتایا اہم شراکت دار، قومی سلامتی کے ضمن میں کیا ذکر

    ۔ کواڈ (امریکہ، ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا) اور آئی2-یو2 (ہندوستان، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور امریکہ) کو بہت ہی اہم بتاتے ہوئے امریکہ نے کہا ہے کہ ان تنظیموں کا ایک مقصد یہ ہے کہ جمہوری ممالک اپنے شہریوں کے لئے دنیا کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      بدلتے عالمی صورتحال میں امریکہ کے لیے سب سے بڑے چیلنج چین کو ابھرتے ہوئے روکنا اور روس کے جارحانہ رویے پر قابو پانا ہے۔ ان دونوں حالات میں ہندوستان اس کا اہم معاون ملک ثابت ہوسکتا ہے۔ بدھ کو امریکہ کے صدر بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جاری قومی سلامتی پالیسی کا لب لباب یہی ہے۔ اس سیاسی صورتحال میں کئی مرتبہ ہندوستان کا ذکر کیا گیا ہے لیکن ہندوستان کے رول بحر ہند علاقے میں ہی زیادہ اہم بتایا گیا ہے۔

      ہندوستان کو ایک جمہوری ملک اور اہم دفاعی شراکت دار بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ اس کے ساتھ ہی بحر ہند علاقے کو کھلا اور سبھی کے لیے یکساں مواقع والا بنانے کے لیے کام کرے گا، لیکن اس منصوبہ بندی کا سب سے بڑا حصہ چین پر مرکوز ہے۔ امریکہ نے صاف طور پر یہ کہا ہے کہ عالمی مسابقت میں چین کو ہرانا اس کی ترجیح ہے۔ سال 2020 میں اقتدار میں آئے صدر بائیڈن کی حکومت کی جانب سے جاری یہ پہلا موقع ہے، اس میں ہندوستان کے ساتھ دفاعی تعاون کو اور مضبوط کرنے کی بات کہی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      افغانستان ایشیا میں سب سے بڑا سیکورٹی چیلنج: پوتن، SCO کے ذریعے حالات مستحکم کرنے پردیازور

      یہ بھی پڑھیں:
      تاجپوشی پرکوہ نورنہیں پہنیں گی ملکہ کمیلا،افسروں نے کہا-اس سے دردناک یادیں لوٹیں گی

      امریکہ نے ہندوستان کے ساتھ مل کر حالیہ برسوں میں دو بین الاقوامی تنظیمیں قائم کی ہیں۔ کواڈ (امریکہ، ہندوستان، جاپان اور آسٹریلیا) اور آئی2-یو2 (ہندوستان، اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور امریکہ) کو بہت ہی اہم بتاتے ہوئے امریکہ نے کہا ہے کہ ان تنظیموں کا ایک مقصد یہ ہے کہ جمہوری ممالک اپنے شہریوں کے لئے دنیا کی بہتر خدمت کر سکتے ہیں۔ ان تنظیموں کو ہم خیال جمہوری ممالک کا پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ ایشیا کے علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے میں بھی ہندوستان کو اہم سمجھا جاتا رہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: