امریکہ ، ہند و پاک کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھنے کا خواہش مند

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح کی بات چیت کو لے کر جاری تنازع کے درمیان امریکہ نے آج کہا کہ وہ ان دو پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھنے کا خواہش مند ہے

Aug 22, 2015 08:54 PM IST | Updated on: Aug 22, 2015 08:54 PM IST
امریکہ ، ہند و پاک کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھنے کا خواہش مند

واشنگٹن :  ہندوستان اور پاکستان کے درمیان قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح کی بات چیت کو لے کر جاری تنازع کے درمیان امریکہ نے آج کہا کہ وہ ان دو پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھنے کا خواہش مند ہے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے گزشتہ رات باقاعدہ بریفنگ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سلامتی کے مشیروں کی سطح کی بات چیت کو لے کر جاری تنازع کے سلسلے میں امریکہ کے رخ کے سلسلے میں پوچھے جانے پر نامہ نگاروں سے کہا، ’’ہم دونوں ملک کے درمیان کشیدگی میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں اور کشمیر تنازع پر ہمارے رخ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے ہندوستان اور پاکستان کو مل کر سلجھانا چاہئے۔

Loading...

Loading...