ڈونالڈ ٹرمپ پہلی مرتبہ کریں گے افطار پارٹی ، مسلمانوں نے کہا....نو تھینکس
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ: فوٹو
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا انعقاد کریں گے۔بہر حال۔۔۔ٹرمپ کے مسلم مخالف تبصروں کا حوالہ سیکر مسلم تنظیموں نے اس کا اس نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں پہلی مرتبہ افطار پارٹی کا انعقاد کریں گے۔بہر حال۔۔۔ٹرمپ کے مسلم مخالف تبصروں کا حوالہ سیکر مسلم تنظیموں نے اس کا اس نے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ سال ٹرمپ نے کئی دہائی سے جاری سالانہ افطار پارٹی کی روایت کو ختم کر دیا تھا۔1990 کی دہائی میں بل کلنٹن نے اس کی غیر رسمی شروعات کی تھی۔حالانکہ اس کی تصواراتی جڑیں سال 1805 میں تھامس جیفرسن سے بھی جڑی ہیں۔ اس ہفتے کی شروعات میں وائٹ ہاؤس نے یہ تصدیق کی کہ ٹرمپ اس سال اس پروگرام کی میزبانی کریں گے۔حالانکہ مسلم شہری تنظیموں نے اسے لیکر حیرانی ظاہر کی ہے۔پروگرام بدھ کی رات کو منعقد ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے کہا، "الگ۔الگ کمیونٹی سے وہاں موجودہ قریب30۔40 لوگ اس میں شامل ہوں گے ۔"کئی مسلم تنظیموں نے کہا کہ وہ ٹرمپ کی افطار پارٹی کے وقت پر ہی الگ سے افطار کا انعقاد کریں گے۔
بتادیں کہ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے انتخابی تشہیر سے ہی مسلمانوں کے خلاف بیان دئے تھے۔انہوں نے 2016 میں کہا تھا کہ وہ مسلمانوں کے امریکہ میں داخلہ پر روک لگائیں گے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔