امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے ترجمان نے بدھ کو کہا ہے کہ انسانی حقوق کے مسئلوں کو لے کر انتظامیہ ہندوستان کے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر بائیڈن مانتے ہیں کہ ہندوستان اور امریکہ کے رشتے اہم ہیں اور انہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کرائن جین پیئر نے صدر جو بائیڈن کے نیویارک روانہ ہونے کے بعد کہا کہ انہیں رہنماؤں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کا تجربہ ہے۔ یہ ایک اہم رشتہ ہے جب ہم ہند پیسیفک کے بارے میں بات کرتے ہیں اور اس علاقے میں آگے بڑھتے ہیں۔ صدر کا خیال ہے کہ یہ ایک اہم رشتہ ہے جس کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔ پریس سکریٹری 22 جون کو وزیر اعظم نریندر مودی کے سرکاری دورے کے بارے میں دن کے اوائل میں وائٹ ہاؤس کے اعلان پر ایک سوال کا جواب دے رہی تھیں۔ اس سے پہلے، انہوں نے ایئرفورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن امریکہ کی آفیشل سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کی میزبانی کریں گے، جس میں 22 جون کو سرکاری عشائیہ شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دورہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور ہندوستان کے درمیان گہری، قریبی شراکت داری اور دوستی کے بندھن کو مضبوط کرے گا۔ جین پیئرے نے کہا کہ وزیراعظم مودی کا دورہ، دونوں ملکوں کی آزاد، کھلی، مضبوط اور محفوظ بحرہند کے تئیں مشترکہ عہد اور دفاع، صاف توانائی اور خلا سمیت ہماری اسٹریٹجک ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو بڑھانے کے ہمارے مشترکہ عزم کو تقویت ملے گی۔
یو ایس انڈیا بزنس کونسل کے صدر اتل کیشپ نے کہا کہ یہ سرکاری دورہ امریکہ کے لیے ایک بڑا سفارتی اشارہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'ہندوستان کو آخری مرتبہ 2009 میں سرکاری دورے سے نوازا گیا تھا۔ پی ایم مودی کو بائیڈن انتظامیہ کے تیسرے سرکاری دورے سے نوازا جا رہا ہے، جو کہ ابھرتے ہوئے ہندوستان کے لیے امریکی عوام کے احترام اور پیار کو ظاہر کرتا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔