உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہنگیا قتل عام معاملہ: اقوام متحدہ کی تفتیش سے میانمار کے خلاف ثبوت ملے: امریکہ

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    امریکہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی روہنگیا معاملے کی تفتیش کے نتائج سے میانمار کے خلاف ثبوت ملے ہیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی روہنگیا معاملے کی تفتیش کے نتائج سے میانمار کے خلاف ثبوت ملے ہیں۔ امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا’’اقوام متحدہ کی تحقیقات آگے بڑھنے سے میانمار کے روہنگیا کے خلاف مظالم کے ثبوت بے نقاب ہوئے ہیں۔امریکہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ روہنگیاؤں کی ہلاکتیں اور انسانیت کے خلاف جرائم دستیاب حقائق کے تجزیہ کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا یا نہیں‘‘۔

      اقوام متحدہ نے پیر کو اپنی تفتیش کو عام کیا تھا۔ اقوام متحدہ کے انسپکٹرز نے کہا کہ میانمار کی فوج نے 'نسل کشی کی نیت' سے روہنگياؤں کا قتل اور ان کے خواتین کے ساتھ عصمت دری کی۔ ان سنگین جرائم کے لئے میانمار کے کمانڈر ان چیف اور پانچوں جرنیلوں کے خلاف مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔
      First published: