Salman Rushdie Attacked: سلمان رشدی کے زندہ بچ جانے پر حملہ آور حیران، جانئے ملزم نے کیا کہا؟

Salman Rushdie Attacked:  سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ رشدی پر جمعہ کو نیویارک میں ایک اسٹیج پر تقریر کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا ۔ اب سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم نے رائٹر کے زندہ بچ جانے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے ۔

  • Share this:
    نیویارک : 75 سالہ رائٹر سلمان رشدی کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ رشدی پر جمعہ کو نیویارک میں ایک اسٹیج پر تقریر کے دوران چاقو سے حملہ کیا گیا تھا ۔ اب سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے ملزم نے رائٹر کے زندہ بچ جانے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے ۔ جیل میں بند ملزم ہادی نے نیویارک پوسٹ کے ساتھ انٹرویو کے دوران کہا کہ وہ رشدی کے حملہ میں زندہ بچ جانے کی خبر سن کر حیران ہے ۔ اس نے کہا کہ جب اس کو ایک ٹویٹ سے پچھلی سردیوں میں پتہ چلا کہ رائٹر چوٹاوکا انسٹی ٹیوٹ میں آنے والے ہیں تو اس نے وہاں جانے کا فیصلہ کیا ۔

    ہادی نے نیوز پیپر سے کہا کہ مجھے یہ شخص پسند نہیں ہے ۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ بہت اچھا شخص ہے ۔ اس نے کہا کہ رشدی ایسا شخص ہے ، جس نے اسلام پر حملہ کیا ، اس نے اسلام کے تئیں عقیدہ پر حملہ کیا ۔

    یہ بھی پڑھئے : اسرائیل اور ترکی کے درمیان مکمل ’سفارتی و دوستانہ تعلقات‘ بحال؟

    بتادیں کہ رشدی کی کتاب دی سیٹینک ورسیز کو لے کر خامنہ ای نے رشدی کو جان سے مارنے کا فتوی جاری کیا تھا ۔ ایران نے حملے میں کسی بھی طرح کی شمولیت سے انکار کیا ہے ۔ نیوجرسی کے فیئرویو میں رہنے والے ہادی نے کہا کہ اس کا ایران کے ریوولیوشنری گارڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

    یہ بھی پڑھئے: سری لنکاکے بندرگاہ پرچینی جاسوسی جہازکی موجودگی! کیا ہے اس کے سیاسی معنی؟

    اس نے نیوز پیپر سے کہا کہ اس نے دی سیٹینک ورسیز کے کچھ صفحات پڑھے تھے ۔ ہادی نے کہا کہ وہ حملے سے ایک دن پہلے بس سے بفیلو پہنچا تھا اور اس کے بعد وہ کیب سے چوٹاوکا پہنچا تھا ۔

    بتا دیں رشدی پر مغربی نیویارک کے چوٹاوکا انسٹی ٹیوٹ میں ایک پروگرام کے دوران اسٹیج پر ہادی نے حملہ کردیا تھا ، جس کے بعد وہ وینٹی لیٹر پر تھے ۔ حملے کے بعد رشدی کی کئی گھنٹوں تک سرجری ہوئی ۔ ان کے ایجنٹ اینڈریو وائلی نے بتایا کہ رائٹر کی حالت میں اب بہتری آرہی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: