உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    داعش سے نمٹنے کے لئے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت

    آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

    آئی ایس آئی ایس: فائل فوٹو

    واشنگٹن۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے درمیان دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے نمٹنے کی حکمت عملی کے سلسلے میں آج بات چیت ہوئی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      واشنگٹن۔ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر کے درمیان دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) سے نمٹنے کی حکمت عملی کے سلسلے میں آج بات چیت ہوئی۔ امریکہ کے محکمہ خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے تین شہروں میں ہوئے حملے کے ایک دن بعد مسٹر کیری اور مسٹرالجبیر کے درمیان آئی ایس سے نمٹنے کی حکمت عملی کے سلسلے میں ملاقات ہوئی۔میٹنگ کے دوران شام کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ میں لیبیا، یمن ، اسرائیل اور فلسطین کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی۔


      واضح رہے کہ سعودی عرب کے جدہ، مدینہ اور قطیف شہر پر ایک دن پہلے ہوئے خود کش حملوں میں چار سیکورٹی حکام کی موت ہو گئی تھی اور سات دیگر زخمی ہو گئے تھے۔ ان حملوں میں تمام حملہ آوروں کی بھی موت ہو گئی تھی۔ ایک بم دھماکہ مدینہ منورہ میں واقع پیغمبراسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد نبوی کے باہر ایک پارکنگ میں ہوا تھا۔


      جدہ میں حملہ آوروں نے امریکی قونصل خانے کے قریب کھڑی ایک گاڑی میں حملہ کیا تھا جس میں اس کی موت ہو گئی تھی اور دو سیکورٹی اہلکارزخمی ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ ایک اور شہر قطیف میں بھی مسجد کے قریب حملہ کیا گیا تھا۔

      First published: