உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    یمن میں شہریوں کی ہلاکتیں روکنے کے لئے اقدامات کررہا ہےسعودی عرب: امریکہ

    یمن کی صورتحال کی فائل فوٹو

    یمن کی صورتحال کی فائل فوٹو

    امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکی حکومت اوراس کی انتظامیہ کے خیال میں سعودی عرب صحیح سمت میں قدم اٹھا رہاہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      واشنگٹن: یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والی سعودی عرب کی قیادت والی اتحادی افواج ایسے اقدامات کر رہی ہیں، جس سے لڑائی کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتیں اور انہیں ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے۔
      امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان هيتھر نوارٹ نے جمعرات کے روز اس بات کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ "امریکی حکومت اوراس کی انتظامیہ کے خیال میں وہ صحیح سمت میں قدم اٹھا رہے ہیں۔ ہم انہیں ایسے کچھ قدم اٹھاتے دیکھ  سکتے ہیں۔ لیکن کیا یہ قدم کافی ہیں، فی الحال، ایسا بالکل نہیں ہے، مگر کیا ہم انہیں ایسے قدم اٹھاتے دیکھ سکتے ہیں جس سے عام شہریوں کی ہلاکتیں اور ان کو ہونے والے نقصان کو کم کیا جا سکے۔ بالکل، ہم انہیں ایسا کرتے دیکھ سکتے ہیں"۔

      وزارت خارجہ کی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اس سے ایک دن پہلے ہی وزیر خارجہ مائیک پومپيو نے امریکی کانگریس کو بتایا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات یمن میں جاری جنگ کی وجہ سے شہریوں کی اموات کو روکنے کی سمت میں قدم اٹھا رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:   سعودی عرب کے اصلاح پرست شہزادہ محمد بن سلمان کو القا عدہ کی تنبیہ

       

      پومپيو کے اس بیان کے بعد ہی یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف فضائی حملے کرنے والی سعودی کی اتحادی افواج کے طیاروں کو امریکی ٹینکر طیارے سے ایندھن بھرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:  یمن میں 5 ہزار سے زائد معصوم بچے جاں بحق: اقوام متحدہ

      یہ بھی پڑھیں:   یمن میں جنگ کے تین سال: لاکھوں بچے بنیادی سہولیات سے محروم

      یہ بھی پڑھیں:   سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج ممنوعہ تنظیموں کی فہرست میں شامل

       

       

       
      First published: