ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کے والمارٹ اسٹور میں فائرنگ کرنے والا تصادم میں ہلاک

واشنگٹن۔ امریکہ کے فلوریڈا میں ارلینڈو حملے کے بعد ایک بار پھر جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آور نے ٹیکساس ریاست کے پین هینڈل سٹی کے والمارٹ ا سٹور میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو یرغمال بنا لیا۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 15, 2016 02:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
امریکہ کے والمارٹ اسٹور میں فائرنگ کرنے والا تصادم میں ہلاک
واشنگٹن۔ امریکہ کے فلوریڈا میں ارلینڈو حملے کے بعد ایک بار پھر جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آور نے ٹیکساس ریاست کے پین هینڈل سٹی کے والمارٹ ا سٹور میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو یرغمال بنا لیا۔

واشنگٹن۔  امریکہ کے فلوریڈا میں ارلینڈو حملے کے بعد ایک بار پھر جدید ہتھیاروں سے لیس حملہ آور نے ٹیکساس ریاست کے پین هینڈل سٹی کے والمارٹ ا سٹور میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو یرغمال بنا لیا۔ پولیس نے آج کہا کہ فائرنگ کے واقعہ کی خبر ملتے ہی پولیس نے وال مارٹ کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور پھر جوابی کارروائی میں اسے ڈھیر کر دیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کام کی جگہ پر تشدد سے منسلک ہے۔ یرغمال بنائے گئے شخص کو بندوق بردار کے قبضے سے محفوظ طریقے سے بچا لیا گیا۔ پولیس نے فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی خبروں سے انکار کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسٹور کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے گئے تھے۔ والمارٹ اسٹور میں فائرنگ کے بعد ارد گرد کے علاقوں میں ٹریفک بند کردیا گیا تھا۔

First published: Jun 15, 2016 02:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading