اپنا ضلع منتخب کریں۔

    امریکہ: بوسٹن میں گیس پائپ لائن میں آتشزدگی، 70 مقامات پردھماکے، 10 لوگ زخمی

    بوسٹن میں ہوئے حادثے کی تصویر۔

    بوسٹن میں ہوئے حادثے کی تصویر۔

    علاقے میں مزید دھماکے نہ ہوں، اس کےلئے بجلی کاٹ دی گئی اور گیس سروس روک دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی علاقوں کو خالی کرالیا گیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      اینڈوور:  امریکی ریاست میسا چوسٹس کے بوسٹن شہر کے نزدیک  ایک قدرتی گیس پائپ لائن ٹوٹنے کے بعد درجنوں دھماکے ہوئے ہیں۔ جمعرات کو ہوئے ان دھماکوں میں 10 لوگ زخمی ہوگئے ہیں اور سینکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جایا گیا ہے۔ میسا چوسٹس پولیس نے بتایا کہ انہیں اب تک 70 مقامات پر آتشزدگی اور دھماکوں کی رپورٹ ملی ہے۔

      موصولہ اطلاعات کے مطابق لارینس، اینڈوور اور شمالی اینڈوور میں دھماکے ہونے کے فوراً بعد وہاں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچیں اور راحتی بچاو کا کام شروع کیا۔ علاقے میں مزید دھماکے نہ ہوں، اس کےلئے بجلی کاٹ دی گئی اور گیس سروس روک دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی علاقوں کو خالی کرالیا گیا۔

      اینڈوور میں ایک فائربریگیڈ ملازم سمیت 3 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں لارینس کے جنرل اسپتال کے ترجمان جل میک ڈانلڈس ہیلسی نے بتایا کہ 10 لوگوں کا علاج چل رہا ہے۔ بوسٹن کے مقامی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لارینس کے اسپتال میں داخل کرائے گئے لوگوں میں دو کی حالت سنگین ہے۔

      حادثہ کی جانچ کررہے لوگوں کو خدشہ ہے کہ ’’مزید دباو‘‘ کے سبب دھماکے ہوئے اور آتشزدگی ہوئی۔ میساچوٹس اسٹیٹ پولیس نے کہا کہ آگ، دھماکے یا گیس کی  بو کے کل 70 معاملے سامنے آئے۔ تقریباً 50 معاملوں میں محکمہ نے فوراً جوابی کارروائی کی۔  





       

       
      First published: