ٹائم میگزین نے جاری کی لسٹ، یوکرین کے صدر زیلینسکی بنے 'پرسن آف دی ایئر'
ٹائم میگزین نے جاری کی لسٹ، یوکرین کے صدر زیلینسکی بنے 'پرسن آف دی ایئر' (Photo-twitter@TIME)
World News: یوکرین کے صدر وولوڈیمیر زیلینسکی کو بدھ کو 2022 کے لئے ٹائم کا 'پرسن آف دی ایئر' اعلان کیا گیا ہے ۔ ٹوڈے شو نے کہا کہ یوکرین اور بیرون ممالک کئی لوگ زیلینسکی کو ہیرو کہتے ہیں۔
نیویارک : یوکرین کے صدر وولوڈیمیر زیلینسکی کو بدھ کو 2022 کے لئے ٹائم کا 'پرسن آف دی ایئر' اعلان کیا گیا ہے ۔ ٹوڈے شو نے کہا کہ یوکرین اور بیرون ممالک کئی لوگ زیلینسکی کو ہیرو کہتے ہیں۔ انہوں نے لک پر روس کے بغیر اکساوے والے حملے کے دوران خود کو جمہوریت اور مضبوطی کی علامت کے طور پر قائم کیا ہے ۔
ٹوڈے شو نے ٹویٹ کیا : وولوڈیمیر زیلینسکی اور یوکرین کا جذبہ 2022 کیلئے ٹائم کے پرسن آف دی ایئر ہیں ۔ باوقار میگزین ٹائم نے کہا کہ صرف چھ مہینے پہلے زیلینسکی سے کہیں زیادہ تجربہ کار لیڈر افغانستان کے صدر اشرف غنی طالبانی فوج کے آنے کے بعد راجدھانی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے ۔
2014 میں زیلینکسی کے ایک پیش رو وکٹر یانوکووچ مظاہرین کے اپنی رہائش گاہ کے نزدیک پہنچنے کے بعد کیف سے بھاگ گئے تھے ۔ ٹائم نے کہا کہ اب زیلینسکی کی نسل غیر ملکی حملوں کے جھٹکوں کا سامنا کررہی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان گزشتہ کئی مہینوں سے جنگ جاری ہے ۔ یوکرین کی فوج روس کے حملوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔