ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ میں لائیو رپورٹنگ کر رہے دو صحافیوں کا گولی مار کر قتل

امریکہ کے ورجینیا میں ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی ہے۔ یہاں امریکی ٹی وی شو کے ایک لائیو پروگرام کے دوران ایک خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

  • Share this:

ورجینیا: امریکہ کے ورجینیا میں ایک دل دہلا دینے والی واردات پیش آئی ہے۔ یہاں امریکی ٹی وی شو کے ایک لائیو پروگرام کے دوران ایک خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

سی بی ایس کی رپورٹر ایلیسن پارکر (24) اور کیمرہ مین آدم وارڈ (27) بدھ کی صبح ورجینیا شہر کے مونیٹا میں واقع برج واٹر پلازہ میں رپورٹنگ کے دوران ایک خاتون سے بات چیت کر رہی تھیں ،جس کو لائیو نشر کیا کیا جا رہا تھا ، تبھی اچانک ایک مسلح شخص وہاں آیا اور رپورٹر ایلیسن پارکر اور کیمرہ آدم وارڈ کو گولی مار دی۔

اسٹیشن جنرل منیجر جیف مارک نے بتایا کہ لائیو نشریات کے دوران اس واردات کو انجام دیا گیا ۔قتل کرنے والا شخص فرار ہو گیا ۔قاتل نے کیوں دونوں کو گولی مار ی، اس کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے ۔اس واردات کو انجام دینے والے کی شناخت بھی نہیں ہو سکی ہے۔

First published: Aug 26, 2015 07:39 PM IST