உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امریکہ میں سپر مارکیٹ میں ہوئی فائرنگ میں دو لوگوں کی موت

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    ایک سپرمارکیٹ کے اندر مشتبہ حملہ آور نے فائرنگ کی۔ جس میں دو افراد ہلاک تاہم متعدد زخمی ہوئے ہیں

    • Share this:
      امریکہ کے کینٹی لوئسولے کے سپر مارکیٹ کی فائرنگ میں دو لوگ مارے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق کینٹی کے باہری علاقہ کی ایک سپرمارکیٹ کے اندر مشتبہ حملہ آور نے فائرنگ کی ہے۔ جس میں متعدد لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ دو لوگوں کی گولی لگنے سے موت ہو گئی، تاہم دیگر لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تو وہیں دوسری جانب مشتبہ حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
      فی الحال پولیس کی طرف سے زیادہ معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہے۔ واضح ہو کہ حادثہ کے گواہ میڈیکل ٹیکنیشین ایرک ڈیکان نے صحافیوں کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا وہ اسی اسٹور میں خریداری کر رہے تھے۔ انہوں نے زوردار دھماکہ سنا، جیسے کسی نے گولی چلائی ہو۔
      انہوں نے دیکھا کہ دو لوگ ایک دوسرے پر گولی چلا رہے تھے۔ اور ان دونوں کے درمیان ایک خاتون مدد کے لئے آواز دے رہی تھی، وہ بھی اس فائرنگ میں ماری گئی۔ مقامی باشندہ ٹم کنگ نے کہا ہے کہ وہ اسٹور کے پارکنگ لارڈ میں اپنی بیوی کا انتظار کر رہے تھے۔ جس نے فائرنگ کے بارے میں انہوں باہر آکر بتایا۔ کنگ نے اس حادثہ سے متعلق ویڈیو بھی دیا ہے جس میں ان کی بیوی فائرنگ کی بات کر رہی ہیں۔
      First published: