ڈلاس ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکرائے دو جنگی جہاز، آسمان میں نظر آیا دھویں کا غبار
ڈلاس ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکرائے دو جنگی جہاز، آسمان میں نظر آیا دھویں کا غبار
اس ویڈیو میں جہاز میں آگ لگنے اور آسمان میں دھویں کا غبار دکھائی دے رہا ہے۔ فی الحال ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیکورٹی بورڈ نے حادثے کی جانچ شروع کردی ہے۔
امریکہ کے ڈلاس میں ایئر شو کے دوران دو تاریخی فوجی جہاز ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئے ہیں۔ عہدیداروں نے کہا کہ جہازوں کے ٹکرانے کے بعد آسمان میں دھویں کا غبار دکھائی دیا۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ جہاز میں کتنے لوگ سوار تھے۔ ابھی تک یہ بھی نہیں پتہ چل پایا ہے کہ جہاز میں سوار کسی شخص کو چوٹ لگی ہے یا نہیں۔
آپس میں ٹکرائے دو جنگی جہاز فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے کہا کہ اس حادثے میں و پرانے جنگی جہاز ڈلاس میں ایک ایئر شو کے دوران آپس میں ٹکراگئے ہیں۔ فی الحال جانی نقصان کی تعداد کے بارے میں ابھی تک جانکاری نہیں ملی ہے۔ وہیں، حادثہ کی جانکاری ملنے کے بعد ایمرجنسی ملازمین ڈلاس ہوائی اڈے پر پہنچے اور راحت رسانی کے کام میں لگ گئے۔
OMG - two planes collided at ‘Wings Over Dallas’ air show today
دوپہر قریب 1:20 بجے ہوا حادثہ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک بوئنگ بی-17 فلائنگ فورٹس اور ایک بیل پی-63 کنگ کوبرا دوپہر قریب 1:20 بجے آپس میں ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثہ یادگار ایئرفورس ونگ اوور ڈلاس شو کے دوران ہوا۔
وہیں ٹوئٹر پر پوسٹ کیے گئے کئی ویڈیو میں دو جہاز تیزی سے نیچے کی جانب اترنے سے پہلے ہوا میں ٹکراتے نظر آرہے ہیں، اس ویڈیو میں جہاز میں آگ لگنے اور آسمان میں دھویں کا غبار دکھائی دے رہا ہے۔ فی الحال ایف اے اے اور نیشنل ٹرانسپورٹ سیکورٹی بورڈ نے حادثے کی جانچ شروع کردی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔