America Killed ISIS Chief: امریکی حملے میں ڈھیر ہوا ISIS سرغنہ ابو ابراہیم، صدر جوبائیڈن نے ٹوئٹ کرکے دی جانکاری
امریکی صدر جوبائیڈن ISIS چیف کو ہلاک کرنے کا دعویٰ۔
بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ’گزشتہ رات میری ہدایات پر، شمال مغربی شام میں امریکی فوجی دستوں نے امریکی عوام اور ہمارے اتحادیوں کی حفاظت اور دنیا کو ایک محفوظ مقام بنانے کے لیے انسداد دہشت گردی کا کامیاب آپریشن کیا۔‘
واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن(US President Joe Biden) نے ٹویٹ کیا ہے کہ امریکی فوج نے داعش کے سربراہ ابو ابراہیم کو ہلاک کر دیا ہے۔ شام میں امریکی فوجی دستوں اور داعش کے درمیان لڑائی پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک بڑی فتح حاصل کی ہے۔ امریکی فوج نے داعش کے خلاف مشن میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے جنگ میں داعش کے سربراہ ابو ابراہیم کو ہلاک کر دیا ہے۔ جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے شمال مغربی شام میں جاری جنگ کے حوالے سے صدر جو بائیڈن کا ایک بیان جاری کیا۔
Last night at my direction, U.S. military forces successfully undertook a counterterrorism operation. Thanks to the bravery of our Armed Forces, we have removed from the battlefield Abu Ibrahim al-Hashimi al-Qurayshi — the leader of ISIS. https://t.co/lsYQHE9lR9
بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ’گزشتہ رات میری ہدایات پر، شمال مغربی شام میں امریکی فوجی دستوں نے امریکی عوام اور ہمارے اتحادیوں کی حفاظت اور دنیا کو ایک محفوظ مقام بنانے کے لیے انسداد دہشت گردی کا کامیاب آپریشن کیا۔‘ ہماری مسلح افواج کی مہارت اور بہادری کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہم نے داعش کے سربراہ ابو ابراہیم الہاشمی القریشی کو میدان جنگ سے ہٹا دیا ہے۔ آپریشن کے بعد تمام امریکی بحفاظت واپس آ گئے ہیں۔ بھگوان ہمارے فوجیوں کی حفاظت فرمائے۔‘
غور طلب ہے کہ اس سے قبل مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا تھا کہ ترکی کی سرحد کے قریب رات بھر کی کارروائی میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں 7 بچے اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔