ہوم » نیوز » عالمی منظر

US Election 2020: جو بائیڈن بولے۔ ووٹوں کی گنتی ختم ہونے پر ہم ہوں گے فاتح

ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ دیر رات تک ہوئی ووٹوں کی گنتی کے بعد میں یہ واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ جب ووٹوں کی گنتی ختم ہو گی تو ہم فاتح ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے آخر تک ہم ضروری ووٹ حاصل کر لیں گے۔

  • Share this:
US Election 2020: جو بائیڈن بولے۔ ووٹوں کی گنتی ختم ہونے پر ہم ہوں گے فاتح
ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن

واشنگٹن۔ امریکہ میں صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کو صرف چھ الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔ یہ اطلاع فاکس نیوز نے دی ہے۔ فاکس نیوز کا خیال ہے کہ جو بائیڈن کو مشی گن ریاست میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد صدارتی انتخاب کا الیکشن جیتنے کے لئے صرف چھ الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔ فاکس نیوز کے مطابق جو بائیڈن نے 99 فیصد بیلٹ ووٹوں میں 49.9 فیصد اور ڈونالڈ ٹرمپ نے 48.6 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں اور بائیڈن کو ریاستوں کے 16 الیکٹورل ووٹ ملنے کا اندازہ ہے۔ فاکس نیوز نے بتایا ہے کہ امریکہ کا صدر بننے کے لئے جو بائیڈن کو صرف چھ الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات جیتنے کے لئے 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔


وہیں، ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ دیر رات تک ہوئی ووٹوں کی گنتی کے بعد میں یہ واضح طور پر کہہ سکتا ہوں کہ جب ووٹوں کی گنتی ختم ہو گی تو ہم فاتح ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے آخر تک ہم ضروری ووٹ حاصل کر لیں گے۔ اقتدار نہ تو لی جا سکتی ہے اور نہ ہی اس پر دعویٰ کیا جا سکتا ہے۔ یہ عوام طئے کرتے ہیں امریکہ کا اگلا صدر کون ہو گا۔



وہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں ووٹوں کی گنتی روکنے کے لئے عدالت کا رخ کیا ہے۔ یہ اطلاع ٹرمپ کے منیجر بل اسٹیفن نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ نے مشی گن میں ووٹوں کی گنتی کو روکنے کےلئے عدالت میں اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا،’’ہم نے صحیح طریقے سے ووٹوں کی گنتی یقینی نہ ہونے تک ووٹوں کی گنتی روکنے کے لئے مشی گن کی عدالت میں اپیل دائر کی ہے۔ ہم نے کھولے گئے اور گنے گئے ووٹ کی پرچیوں کا جائزہ لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے کیونکہ ہمیں یہ صحیح نہیں لگتے۔‘‘

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 05, 2020 08:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading