US Election 2020: اب جو بائیڈن بولے۔ سیاست کبھی کبھی گندی ہو جاتی ہے، صبر وتحمل رکھیں
جیت کے قریب پہنچ چکے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ٹرمپ کے الزامات پر جوابی حملہ کیا ہے۔ بائیڈن نے ڈیلاوئیر کے ولمنگٹن میں کہا کہ سیاست کبھی کبھی گندی ہو جاتی ہے۔ جب تک ہر ووٹ کی گنتی نہیں ہو جاتی تب تک صبر وتحمل برقرار رکھیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب ووٹوں کی گنتی ختم ہو جائے گی تو ہم ہی فاتح ہوں گے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 06, 2020 09:39 AM IST

امریکی صدر کے عہدے کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن
واشنگٹن۔ امریکی صدر کے عہدے کے لئے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے جمعرات کو ایک بار پھر دہرایا کہ سبھی بیلٹ پیپروں کی گنتی ہونی چاہیے اور انہوں نے امریکی عوام سے صبر وتحمل برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ بائیڈن نے کہا ’’امریکہ میں ووٹ کرنا ایک مقدس کام کی طرح ہے۔ اس کے تحت ملک کے رائے دہندگان اپنی رائے ظاہر کرتے ہیں۔ اس لئے ہر بیلٹ پیپر کی گنتی ہونا ضروری ہے اور اس وقت یہی ہو ریا ہے‘‘۔
جیت کے قریب پہنچ چکے ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ٹرمپ کے الزامات پر جوابی حملہ کیا ہے۔ بائیڈن نے ڈیلاوئیر کے ولمنگٹن میں کہا کہ سیاست کبھی کبھی گندی ہو جاتی ہے۔ جب تک ہر ووٹ کی گنتی نہیں ہو جاتی تب تک صبر وتحمل برقرار رکھیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جب ووٹوں کی گنتی ختم ہو جائے گی تو ہم ہی فاتح ہوں گے۔
انہوں نے کہا ’’میں اور سینیٹر کملا ہیرس کو پورا اعتماد ہے کہ گنتی مکمل ہونے پر ہمیں فاتح اعلان کیا جائے گا۔ میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن قائم رکھیں اور انتخاب کے پورے عمل کو مکمل ہونے دیں‘‘۔
Donald Trump is going to court to stop votes from being counted. We have assembled the largest election protection effort in history to fight back and need your help.
Chip in to make sure every vote is counted: https://t.co/ksrwxu9nDE
— Joe Biden (@JoeBiden) November 6, 2020
واضح رہے کہ امریکہ میں ہوئے صدارتی انتخابات کے لیے گنتی جاری ہےجس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن اور نائب صدر کے لیے ہندوستانی نژاد ان کی ساتھی امیدوار کملا ہیرس جیت کی جانب بڑھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اب تک ہوئی گنتی میں جو بائیڈن سخت مقابلے کے بعد مشی گن اور وسکانسن صوبوں میں جیت حاصل کرنے کے بعد 264 الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔ امریکہ کا اگلا صدر بننے کے لیے انہیں 270 کے جادوئی اعدادوشمار تک پہنچنے کے لیے اب محض چھ الیکٹورل ووٹ کی ضرورت ہے۔ فاکس نیوز کے مطابق جو بائیڈن کے پاس اس وقت 264 الیکٹورل کالج ووٹ ہیں۔ وہ مکمل اکثریت سے محض چھ قدم دور ہیں۔
یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ