ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا- میں توڑنے والا نہیں، جوڑنے والا صدر بنوں گا

امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن (Joe Biden) نے کہا، ’اس ملک کے عوام نے ہمیں واضح جیت دی ہے۔ ہم امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں اب تک کے سب سے زیادہ ووٹوں سے جیتے ہیں’۔

  • Share this:
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا- میں توڑنے والا نہیں، جوڑنے والا صدر بنوں گا
امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا- میں توڑنے والا نہیں، جوڑنے والا صدر بنوں گا

نئی دہلی: امریکی صدارتی انتخابات 2020 (US presidential elections 2020) میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن (Joe Biden) نے ہفتہ کے روز ری پبلکن پارٹی کے اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ (Donald Trump) کو بڑی شکست دے دی ہے۔ انہوں نے صدر عہدے کے سخت مقابلے میں ڈونالڈ ٹرمپ کو ہرایا ہے۔ صدارتی انتخابات میں اس جیت کے بعد ملک کے باشندوں کو خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا، ’میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں توڑنے والا نہین بلکہ جوڑنے والا صدر بنوں گا’۔


امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا، ’اس ملک کے عوام نے ہمیں واضح طور پر جیت دی ہے۔ ہم امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ میں اب تک کے سب سے زیادہ ووٹوں سے جیتے ہیں’۔ جو بائیڈن نے الیکشن میں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن کے لال - نیلے رنگ میں رنگے امریکہ کے نقشے پر بھی ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’میں ایسا صدر بنوں گا، جو لال اور نیلے رنگ میں رنگے امریکی صوبوں کو نہیں دیکھتا، بلکہ پورے امریکہ کو دیکھتا ہے۔ جو بائیڈن نے اپنے خطاب میں اپنے حریف ڈونالڈ ٹرمپ کا بھی ذکر کیا ہے۔




انہوں نے کہا، ’آپ میں سے جن لوگوں نے بھی ڈونالڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا، ان کی مایوسی میں سمجھ سکتا ہوں۔ آئیے ہم ایک دوسرے کو ایک موقع دیں۔ یہی وہ وقت ہے کہ ہم سخت الفاظ یا تلخی کو الگ رکھیں۔ اپنے درمیان کی تلخیوں کو کم کریں۔ ہم ایک دوسرے کو پھر سے دیکھیں، پھر سے سنیں’۔





اس سے قبل جو بائیڈن نے ایک ٹوئٹ بھی کیا تھا۔ اس میں انہوں نے لکھا تھا، ’امریکہ، میں فخرمحسوس کر رہا ہوں کہ آپ نے مجھے اس عظیم ملک کی قیادت کرنے کے لئے منتخب کیا۔ ہمارے آگے کا کام مشکل ہوگا، لیکن آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں سبھی امریکی شہریوں کا صدر بنوں گا۔ چاہے آپ نے مجھے ووٹ دیا ہو یا نہیں’۔ آپ نے میرے تئیں جو اعتماد ظاہر کیا ہے، میں اس پر قائم رہوں گا’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 08, 2020 09:14 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading