ہندوستان کے جی 20 صدر بننے پر خوش ہوئے بائیڈن، کہا: وزیراعظم مودی کی کروں گا حمایت
ہندوستان کے جی 20 صدر بننے پر خوش ہوئے بائیڈن، کہا: وزیراعظم مودی کی کروں گا حمایت ۔ تصویر : اے این آئی ۔
US News: ہندوستان کو امریکہ کا مضبوط ساجھیدار بتاتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ وہ ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے دوران اپنے دوست وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرنے کے خواہشمند ہیں ۔
واشنگٹن : ہندوستان کو امریکہ کا مضبوط ساجھیدار بتاتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ وہ ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کے دوران اپنے دوست وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ ہندوستان کی جی 20 کی صدارت کی مدت کار آفیشیل طور پر جمعرات کو شروع ہوگئی ۔
امریکی صدر بائیڈن نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستان امریکہ کا ایک مضبوط ساجھیدار ہے اور میں ہندوستان کی جی 20 صدارت کے دوران اپنے دوست وزیر اعظم مودی کی حمایت کرنے کا خواہشمند ہوں ۔ وزیر اعظم مودی نے جمعرات کو کہا تھا کہ ہندوستان ایک زمین، ایک فیملی، ایک مستقبل کے موضوع سے ترغیب پاکر اتحاد کو بڑھاوا دینے کیلئے کام کرے گا ۔ ہندوستان دہشت گردی ، آب و ہوا کی تبدیلی، وبا کو سب سے بڑے چیلنج کے طور پر لسٹیڈ کرے گا ۔ ان کا ایک ساتھ مل کر بہتر طریقہ سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے ایک مضمون میں کہا کہ ہندوستان کا جی 20 ایجنڈہ جامع، کارروائی پر مبنی اور فیصلہ کن ہوگا۔ امریکی صدر نے یہ بھی تذکرہ کیا کہ دونوں ممالک آب و ہوا، توانائی اور خوراک کے بحران جیسے مشترکہ چیلنجز سے نمٹتے ہوئے پائیدار اور جامع ترقی کو آگے بڑھائیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ اگلا جی ٹوینٹی اجلاس اگلے سال نو اور دس ستمبر کو دہلی میں منعقد ہونے والا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔