ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ کا انتباہ: مسعود اظہر کی ڈھال نہ بنے چین، یو این ایس سی میں لائی جائےگی نئی تجویز

دہشت گرد نتظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو لےکر ہندوستان کو مریکہ کا ساتھ ملا ہے۔

  • Share this:
امریکہ کا انتباہ: مسعود اظہر کی ڈھال نہ بنے چین، یو این ایس سی میں لائی جائےگی نئی تجویز
دہشت گرد نتظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو لےکر ہندوستان کو مریکہ کا ساتھ ملا ہے۔

دہشت گرد نتظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو لےکر ہندوستان کو امریکہ کا ساتھ ملا ہے۔ امریکہ نے چین کو سخت انتباہ دیا ہے کہ وہ مسعود اظہر کے لئے ڈھال نہ بنے۔ یہی نہیں ، اس دہشت گرد پر عالمی پابندی لگانے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نئی تجویز بھی لانے جا رہی ہے۔

بتا دیں کہ یو این ایس سی میں اس سے پہلے لائی گئی تجویز میں چین نے ویٹو پاؤر کا استعمال کرتے ہوئے مسعود  اظہر کو بچا لیا تھا۔ میڈیا رپورٹس سے ایسی خبر بھی آرہی ہے کہ امریکہ اب چین کو درکنار کرتے ہوئے فرانس اور برطانیہ سے مسعود کے خلاف تجویز لانے پر بات کرےگا۔ چین پر دباؤ ڈالنے کے لئے کمیٹی بھی تشکیل کی جا سکتی ہے۔

امریکہ کے وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا، ’’ اس کے پہلے مسعود اظہر کے خلاف لائی گئی تجویز پر 9 ممالک نے ساتھ دیا تھا۔ لیکن، چین نے ویٹو پاؤر کا استعمال کر لیا اور تجویز خارج ہو گئی۔ اب امریکہ نے برطانیہ اور فرانس کے ساتھ مل کر جو تجویز بنائی ہے، اسے یو این ایس سی کے سبھی 15 ممبران کو دیا گیا ہے۔


First published: Mar 28, 2019 12:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading