وائرل نیوز: امریکہ میں گھریلو سفر کے دوران خاتون کے ساتھ عجیب و غریب واقعہ دیکھنے میں آیا۔ دراصل ایک ائیرلائن کمپنی کی غلطی سے خاتون گھریلو سفر میں بیرون ملک پہنچ گئی۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ جب خاتون ایئرپورٹ پر اتری تو اس کے پاس نہ تو پاسپورٹ تھا اور نہ ہی ویزا۔ اے بی سی نیوز کے مطابق ایلس ہیبرڈ نامی خاتون نے امریکی فضائی کمپنی فرنٹیئر سے اڑان بھری۔ انہوں نے نیو جرسی سے فلوریڈا کا ٹکٹ لیا تھا۔ لیکن ایک خرابی کی وجہ سے وہ دوسری فلائٹ میں سوار ہوگئیں اور کیریبین ملک جمیکا پہنچ گئیں۔
سکیورٹی اہلکار بھی رہ گئے حیرانایلس نے فلوریڈا جانا تھا لیکن چیک اِن کے دوران ایئرلائن کے اہلکاروں نے توجہ نہیں دی اور خاتون انٹرنیشنل فلائٹ میں سوار ہوگئی۔ جب وہ وہاں ائیرپورٹ پر اتری تو اسے معلوم بھی نہیں تھا کہ وہ بیرون ملک پہنچ گئی ہے۔ جب سکیورٹی چیک کی گئی تو اس کے ساتھ تفتیشی افسران بھی حیران رہ گئے۔
دولہا۔دلہن بن کر آئے لڑکے، بیچ سڑک پر ہی سب کے سامنے کیا پھر یہ سب کچھ، وائرل ہوگیا ویڈیوہندوستانی کرکٹر کی بہن کی سوئمنگ پول والی تصاویر وائرل، رہ چکی ہیں CSK کی مسٹری گرلپورا واقعہایلس نے بتایا کہ وہ اکثر پرواز سے سفر کرتی ہیں۔ اس دن بھی وہ فلائٹ میں سوار ہونے کے لیے گیٹ پر پہنچی تھیں جس پر 'PHL To JAX' لکھا ہوا تھا لیکن فلائٹ میں سوار ہونے سے پہلے وہ باتھ روم چلی گئی۔ جب واپس آئی تو بورڈنگ پاس چیک کرنے والے شخص نے جلدی میں مجھے دوسری فلائٹ میں بٹھا دیا۔ ایلس نے دعویٰ کیا کہ انٹری گیٹ کی تبدیلی کی وجہ سے وہ جیکسن ویل، فلوریڈا کے بجائے جمیکا پہنچ گئی۔
ایلس نے کیا کہاایلس کے مطابق میں کمر کی سرجری سے ابر رہی ہوں، مجھے دیکھ کر ایئر لائن کے عملے نے مجھے سیدھا سیٹ پر بٹھا دیا۔ جلدی میں اس نے بورڈنگ پاس چیک کیا۔ ٹیک آف کے بعد پتہ چلا کہ میں غلط فلائٹ میں سوار ہوگئی ہوںاس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ بعد ازاں فلائٹ اٹینڈنٹ کی مدد سے وہ جمیکا کے ہوائی اڈے پر اتریں اور وہاں سے دوسری فلائٹ لے کر واپس امریکہ آئیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔