உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Russia Ukraine War:امریکہ کی پوتن کو UNSC میں وارننگ-نیوکلیئر پلانٹ کو جنگ کا حصہ نہ بنائے روس

    امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے روسی صد ولادیمیر پوتن کو دی نئی دھمکی۔

    امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے روسی صد ولادیمیر پوتن کو دی نئی دھمکی۔

    Russia Ukraine War: روس نے یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے وہاں آگ بھڑک اٹھی جس پر بروقت قابو پالیا گیا۔ آگ پانچ منزلہ ٹریننگ سینٹر میں لگی اور اس سے زیپوریززیا پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

    • Share this:
      واشنگٹن:یوکرین میں روس کے لگاتار حملے کے بعد بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) نے جمعہ کو دیر رات ایک بار پھر ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ اس ملاقات میں امریکہ نے روس کو شدید نشانہ بنایا۔ یو این ایس سی میں امریکی سفارت کار نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے 9 دنوں میں یوکرین میں تباہی مچا دی ہے۔ امریکہ نے کہا ہے کہ روس ایٹمی پلانٹس کو جنگ کا حصہ نہ بنائے۔ ہمیں 15 ایٹمی پلانٹس کی ذمہ داری لینا ہوگی۔ یو این ایس سی میں امریکی سفیر نے کہا کہ یورپ تیزی سے جنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔ پوتن، اپنا پاگل پن جلد بند کریں اور یوکرین سے اپنی فوج کو فوراً واپس بلائیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      UN میں روس پر ہندوستان کے موقف کو ملی فرانس کی حمایت، کہا-معنی رکھتی ہے ہندوستان کی آواز

      امریکی سفارت کار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین پر روسی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس کو جلد از جلد یوکرین سے اپنی افواج کو واپس بلانا چاہیے۔ امریکہ نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی بھی مارے جا رہے ہیں لیکن روسی صدر کو اس کی کوئی پرواہ نہیں۔ امریکہ نے کہا، روس نے اپنے فوجیوں کی عزت تک نہیں کی۔ اس سے قبل، امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے ایک بار پھر روس کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے، اور کہا کہ اگر کریملن تعمیری طور پر انتخاب کرتا ہے تو سفارت کاری کا راستہ اب بھی دستیاب ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Russia and Ukraine War:یوکرین میں پھنسے ہندوستانی شہریوں کے لئے ایڈوائزری جاری

      بتادیں کہ روس نے یوکرین میں یورپ کے سب سے بڑے نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملہ کیا ہے جس کی وجہ سے وہاں آگ بھڑک اٹھی جس پر بروقت قابو پالیا گیا۔ آگ پانچ منزلہ ٹریننگ سینٹر میں لگی اور اس سے زیپوریززیا پلانٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس سے قبل یہاں یوکرین کی ایمرجنسی سروس کو جانے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن بعد میں اسے اس کی اجازت مل گئی۔ انہوں نے کہا کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اب یہاں کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں معلومات سامنے آئی ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: