ہوم » نیوز » عالمی منظر

دنیا کا سب سے خطرناک ملک ہے پاکستان ، دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ شام سے 3 گنا زیادہ : رپورٹ

امریکہ کی دھمکیوں کے بعد بھی پاکستان دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔

  • Share this:
دنیا کا سب سے خطرناک ملک ہے پاکستان ، دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ شام سے 3 گنا زیادہ : رپورٹ
فائل فوٹو

امریکہ کی وارننگ  کے بعد بھی پاکستان دہشت گردی کی محفوظ پناہ گاہ بنا ہوا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ دہشت گردی کے بیس ہیں۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ بین الاقوامی سکیورٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ شام سے تین گنا زیادہ ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق، آکسفورڈ یونیورسٹی اور اسٹریٹیجک فورسائٹ گروپ کی رپورٹ ’ ہیومینٹی ایٹ رسک: گلوبل ٹیرر انڈیکیٹ‘ میں یہ باتیں کہی گئی ہیں۔

رپورٹ میں پاکستان کو عالمی دہشت گردی کا حامی بتایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ شام کے مقابلہ میں تین گنا زیادہ ہے۔ سروے کے مطابق افغان طالبان اور لشکر طیبہ سے دہشت گرد گروپوں سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ وہیں، دہشت گردوں کے محفوظ پناہ گاہ کی فہرست میں پاکستان ٹاپ پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے، ’’ اعداد و شمار کے لحاظ سے سب سے خطرناک دہشت گرد تنظیم کی بات کریں تو زیادہ تر تنظیمیں  پاکستان  سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہیں کچھ گروپ افغانستان کے ہیں جو پاکستان کی مدد سے چل رہے ہیں‘‘۔

First published: Oct 27, 2018 11:31 AM IST