Afghanistan : طالبان کے سامنے امریکی شہری نے قبول کیا اسلام ، کہی یہ بڑی بات
Afghanistan : طالبان کے سامنے امریکی شہری نے قبول کیا اسلام ، کہی یہ بڑی بات ۔ تصویر : افغان میڈیا ۔
American Citizen Converted to Islam: امریکی شہری کا نام کرسٹوفر ہے ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اب اس کا نام محمد عیسیٰ رکھا گیا ہے۔ عیسیٰ نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے افغانستان میں مقیم ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے طالبان کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ہے ۔
کابل : افغانستان (Afghanistan Crisis) میں طالبان کی حکومت (Taliban Rule in Afghanistan) کو تسلیم کرنے کیلئے دنیا بھر میں بحث چھڑ گئی ہے ۔ ادھر ایک امریکی شہری نے طالبان کی تعریف کرتے ہوئے اسلام قبول کر لیا ہے ۔ افغانستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے ایسا دعویٰ کیا ہے اور اس کی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے ۔ افغان میڈیا نے بتایا کہ افغانستان میں ایک امریکی شہری نے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی موجودگی میں اسلام قبول کیا ۔
دی ٹریبیون یوکے کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی شہری کا نام کرسٹوفر ہے ۔ اسلام قبول کرنے کے بعد اب اس کا نام محمد عیسیٰ رکھا گیا ہے۔ عیسیٰ نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے افغانستان میں مقیم ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے طالبان کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا ہے ۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کلمہ شہادت پڑھا کر امریکی شہری کو اسلام قبول کروایا اور اس کا نام محمد عیسیٰ رکھا ۔ آنسو بھری آنکھوں کے ساتھ کرسٹوفر نے کلمہ شہادت پڑھتے وقت اپنا نیا نام دہرایا ۔ طالبان کے ترجمان نے اس تبدیلی مذہب کا خیر مقدم کیا اور عیسیٰ کو گلے لگا لیا ۔
بتادیں کہ طالبان نے 15 اگست کو پورے افغانستان پر قبضہ کر لیا تھا ۔ تب سے ملک میں خواتین، بچوں اور عام شہریوں کا برا حال ہے ۔ یہ ملک مالی بحران سے گزر رہا ہے ۔ حالات ایسے ہوگئے ہیں کہ کم از کم نصف آبادی فاقہ کشی کے دہانے پر ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔