ہوم » نیوز » عالمی منظر

حکومت ہند مذہبی انتہاپسندوں پر قابو پانے میں ناکام: امریکی رپورٹ، ہندستان نے رپورٹ کو مسترد کیا

نئی دہلی۔ ہندوستان نے امریکہ کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں ہندوستان میں رواداری کے سلسلے میں تبصرہ کیا گیا ہے۔

  • News18
  • Last Updated: Oct 16, 2015 08:52 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
حکومت ہند مذہبی انتہاپسندوں پر قابو پانے میں ناکام: امریکی رپورٹ، ہندستان نے رپورٹ کو مسترد کیا
نئی دہلی۔ ہندوستان نے امریکہ کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں ہندوستان میں رواداری کے سلسلے میں تبصرہ کیا گیا ہے۔

نئی دہلی۔ ہندوستان نے امریکہ کی اس رپورٹ کو مسترد کردیا ہے جس میں ہندوستان میں رواداری کے سلسلے میں تبصرہ کیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ عالمی مذہبی آزادی دو ہزار چودہ سے متعلق امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں ہندستان میں مذہب سے تحریک پا کر قتل، گرفتاریوں، فساد ات اور جبری تبدیلی مذہب کے واقعات کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چند معاملات میں پولیس فرقہ وارانہ تشدد سے موثر طریقہ سے نمٹنے میں ناکام رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے ہندستانی حصہ میں امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ حکومت میں موجود چند افراد نے اقلیتوں کے خلاف امتیاز پر مبنی بیان دیا ہے۔


رپورٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ ہندستان میں عام انتخابات کے بعد سے حزب اقتدار بی جے پی کے ارکان مذہبی اقلیتوں کے خلاف ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔ اقلیتوں کے خلاف حملوں اور آر ایس ایس اور وشو ہندو پریشد جیسی انتہا پسند تنظیموں کی طرف سے مذہب کی جبری تبدیلی کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ رپورٹ میں مسلمانوں اور عیسائی برادریوں کے خلاف عدم رواداری کی بات کہی گئی ہے۔


دوسری طرف وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے یہاں پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اس رپورٹ میں ہندوستان کی جو تصویر پیش کی گئی ہے وہ حقیقت سے دور ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ امریکہ کے داخلی عمل کا حصہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جہاں تک ہمارا ماننا ہے کہ ہندوستان کا ایک آئین ہے اور اس میں ہندوستان کے ہرشہری کو خواہ وہ اقلیتی فرقہ سے ہی تعلق کیوں نہ رکھتا ہو، مساوی حقوق حاصل ہیں اور اگر ان کا کوئی غلط استعمال ہوتا ہے تو ہمارا داخلی نظام ہے۔ عدلیہ ہے۔ پریس ہے، زندہ سماج ہے۔حقوق انسانی کمیشن ہے جن کے ذریعہ شکایتوں کا ازالہ کیا جاتا ہے۔
First published: Oct 16, 2015 08:48 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading