உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جڑواں بہنوں کو ایک دوسرے سے بے انتہا پیار، ایک دفتر، ایک ہی بیڈروم کے ساتھ شیئر کرتی ہیں بوائے فرینڈ

    ۔ دونوں اپنی زندگی ایک دوسرے کے مطابق گزارتی ہیں اس لیے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہاں تک کہ جب دونوں ڈیٹ کرتی تھیں تو ساتھ ہی جایا کرتی  تھیں۔

    ۔ دونوں اپنی زندگی ایک دوسرے کے مطابق گزارتی ہیں اس لیے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہاں تک کہ جب دونوں ڈیٹ کرتی تھیں تو ساتھ ہی جایا کرتی تھیں۔

    ۔ دونوں اپنی زندگی ایک دوسرے کے مطابق گزارتی ہیں اس لیے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہاں تک کہ جب دونوں ڈیٹ کرتی تھیں تو ساتھ ہی جایا کرتی تھیں۔

    • Share this:
      آپ نے اپنی زندگی میں  جڑواں بھائی بہنوں (Amazing Twins)     کو تو دیکھا ہی ہوگا۔ ۔ یہ بھی غور گیا ہوگا کہ ان کے درمیان کتنی محبت ہے اور دونوں کے درمیان کتنا قریبی رشتہ ہے۔ جڑواں بچے (Twin Brothers and Sisters)  ہمیشہ ایک ساتھ دیکھے جاتے ہیں، ایک جیسے کپڑے پہنتے ہیں، لیکن ان کے دوست الگ الگ ہو سکتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کو دو ایسی ہی خواتین کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو جڑواں بہنیں  (Twin Brothers and Sisters)  ہیں لیکن دونوں کے درمیان اتنی محبت ہے کہ وہ ایک لمحے کے لیے بھی ایک دوسرے سے دور نہیں رہ سکتیں ۔

      امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں رہنے والی ایمی اور بیکی گلاس جڑواں بہنیں (Amy and Beck Glass) ہیں اور انٹرنیٹ پر کافی مشہور ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے سے بہت پیار کرتی ہیں۔ مرر ویب سائٹ میں شائع ہونے والی 2014 کی ایک رپورٹ کے مطابق دونوں بہنیں (Inseparable Twin Sisters) کی عمر اس وقت 46 سال تھی، جس کے مطابق ان کی عمر اس وقت 53 سال ہے لیکن دونوں فٹنس کا اتنا خیال رکھتی ہیں کہ انہیں دیکھ کر کوئی نہیں بتا سکتا کہ وہ اتنی عمر کی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Glass Twins (@theglasstwins)





      دونوں 30 منٹ تک بھی ایک دوسرے سے الگ نہیں ہوئیں۔
      سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ پرانی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں 15 سال میں 30 منٹ کے لیے بھی ایک دوسرے (Amazing Twin Sisters) سے الگ نہیں ہوئی تھیں۔ اس کا اندازہ دونوں کے انسٹاگرام اکاؤنٹس کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔ بیکی اور ایمی تازہ ترین تصاویر میں ایک ساتھ نظر آرہی ہیں اور لوگوں کو دونوں کی خاص بانڈنگ پسند ہے۔

      دونوں کا تھا ایک ہی بوائے فرینڈ۔
      آپ کو بتاتے چلیں کہ دونوں ایک دوسرے سے اس قدر محبت کرتی ہیں کہ ایک جیسے کپڑے پہنتی ہیں، ایک ہی دفتر میں کام کرتی ہیں اور ایک وقت میں ان کا ایک ہی بوائے فرینڈ تھا جسے وہ شیئر کرتی تھیں۔ دونوں خواتین اپنے کھانے  کا بھی خاص خیال رکھتی ہیں  تاکہ دونوں کا وزن بھی برابر ہی  بڑھے تاکہ کوئی ان میں فرق نہ کر سکے۔ مرر سے گفتگو کرتے ہوئے بہنوں نے کہا کہ وہ دو جسم ہیں لیکن زندگی ایک ہے۔ دونوں اپنی زندگی ایک دوسرے کے مطابق گزارتی ہیں اس لیے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں۔ یہاں تک کہ جب دونوں ڈیٹ کرتی تھیں تو ساتھ ہی جایا کرتی  تھیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: