ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کا مشورہ دیا

امریکہ نے افغانستان کی موجودہ سیکورٹی نظام کو انتہائی غیر مستحکم بتایا ہے اور وہاں گئے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے

  • Share this:
امریکہ نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کا مشورہ دیا
امریکہ نے افغانستان کی موجودہ سیکورٹی نظام کو انتہائی غیر مستحکم بتایا ہے اور وہاں گئے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے

کابل : امریکہ نے افغانستان کی موجودہ سیکورٹی نظام کو انتہائی غیر مستحکم بتایا ہے اور وہاں گئے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکہ کے کابل میں واقع سفارت خانے نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کر کہا ہے کہ افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال بہت ہی غیر مستحکم ہے اور یہاں امریکہ کے تمام شہریوں کے لئے خطرہ ہے۔

پاکستان کے کابل میں واقع سفارت خانے نے بھی سیکورٹی کی صورتحال کے پیش نظر اپنے ملازمین کو اپنی سرگرمیاں محدود کر دینے کا مشورہ دیا ہے۔ امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ دہشت گرد اس ماہ کے آخری دنوں میں امریکی شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ان کا یہ منصوبہ غیر مستحکم صوبہ ہلمند کی دارالحکومت لشکر گاہ میں رہائش پزیر امریکی شہریوں کے لئے ہے۔

سفارت خانے نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کے بارے میں یقینی اطلاعات نہیں ہیں۔ ان کے ٹھکانے اور حملے کے ان طریقوں کے بارے میں بھی کوئی معلومات نہیں ہے۔ کابل کے پاکستانی سفارت خانے نے اپنے حکام اور ملازمین سے کہا ہے کہ وہ سفارت خانے سے باہر نکلنا کم کر دیں۔

First published: Aug 27, 2015 11:56 PM IST