پیونگ یانگ۔ شمالی کوریا (North Korea) کے سپریم لیڈر کم جونگ ان برین ڈیڈ ہونے اور ہارٹ سرجری کے دوران موت ہونے جیسی قیاس آرائیوں کے درمیان جمعہ کو عوامی طور پر لوگوں کے سامنے آ گئے۔ شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی نے اس بات کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کم بیس دنوں کے بعد ایک بار پھر لوگوں کے بیچ پہنچے اور ان سے بات چیت بھی کی۔
کورین سینٹرل نیوز ایجنسی ( کے سی این اے) کے مطابق، کم جونگ ان پیونگ یانگ کے کافی نزدیک بنی ایک فرٹیلائزر فیکٹری کا کام پورا ہونے کے موقع پر وہاں پہنچے تھے۔ اس دوران کم کی بہن کم یو جونگ بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ حالانکہ شمالی کوریا کی میڈیا نے ان کے اس پروگرام کو براہ راست طور پر نشر بھی کیا تھا۔
کے سی این اے کے مطابق، کم جونگ کے اس طرح عوام کے سامنے آنے سے ان کی صحت کو لے کر اٹھائے گئے سبھی سوالوں کے جواب مل گئے ہیں۔ سپریم لیڈر جو کہ شمالی کوریا میں سبھی لوگوں کے لیڈر ہیں نے فیکٹری کا افتتاح کر کے کئی لوگوں کی زندگی بہتر کی ہے۔ کم کی جو تصویریں جاری کی گئی ہیں ان میں وہ مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کم نے اس پورے پلانٹ کا دورہ بھی کیا اور کئی لوگوں سے ملاقات بھی کی۔
شمالی کوریا کی میڈیا نے ان کے اس پروگرام کو براہ راست طور پر نشر بھی کیا تھا۔
شمالی کوریا کے تاناشاہ کم جونگ ان کو لے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ان کا ’برین ڈیڈ‘ ہو گیا ہے۔ یعنی وہ کوما میں چلے گئے ہیں۔ اس سے پہلے امریکی خفیہ ایجنسیوں نے دعویٰ کیا تھا کہ کم جونگ کی ہارٹ کی سرجری ناکام رہی اور ان کی موت ہو گئی ہے۔ حالانکہ شمالی کوریا کی طرف سے رسمی طور پر کسی بھی دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔