Pakistan Crisis:عمران خان کا اعلان-پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ جلد، فوج نے دی وارننگ، جانیے کیا کہا
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنے کا عمران خان نے کیا اعلان۔
پاکستانی نژاد امریکی صحافی شاہین صہبائی نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ طاقتور فوج نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی سازش کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو ملٹری انتظامیہ نے عمران خان کو دھوکہ دینے کو کہا۔
Pakistan Crisis:اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اب آر پار کی جنگ کے موڈ میں آگئے ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاج کی تاریخ کو حتمی شکل دیں گے۔ دوسری جانب پاکستانی فوج نے خبردار کیا ہے کہ وہ عسکری قیادت کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے اور جھوٹ بولنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔ عمران کی اقتدار سے بے دخلی کے بعد فوج کی تنقید کے درمیان پاکستانی فوج کا یہ بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔
ایک سینئر پاکستانی صحافی نے عمران حکومت کے خاتمے پر انٹرنیٹ میڈیا پر فوج پر کھل کر تنقید کی جس کے بعد پاکستان کی فوج نے یہ سخت موقف اختیار کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ عمران خان کو فوج کی ہدایت پر معزول کیا گیا ہے۔ پاکستانی نژاد امریکی صحافی شاہین صہبائی نے ٹویٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ طاقتور فوج نے عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی سازش کی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کو ملٹری انتظامیہ نے عمران خان کو دھوکہ دینے کو کہا۔
اس کے ساتھ ہی انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ اقتدار کی تبدیلی کے لیے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی مدد کریں۔ ان الزامات پر برہم ہوکر انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے نام پر انٹرنیٹ میڈیا پر من گھڑت باتیں پھیلانا مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔