ہندوستان میں بڑے حملے کی تیاری! پاکستان نے مسعود اظہر کو کیا رہا: رپورٹ

جموں وکشمیر معاملہ پر پاکستان کو دنیا کے کسی بھی ملک سے مدد نہیں مل پا رہی ہے۔ اسی بوکھلاہٹ میں پاکستان نے ایک اور قدم اٹھایا ہے۔

Sep 09, 2019 11:07 AM IST | Updated on: Sep 09, 2019 11:17 AM IST
ہندوستان میں بڑے حملے کی تیاری! پاکستان نے مسعود اظہر کو کیا رہا: رپورٹ

مسعود اظہر: فائل فوٹو

اسلام آباد۔ جموں وکشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹانے کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔ جموں وکشمیر معاملہ پر پاکستان کو دنیا کے کسی بھی ملک سے مدد نہیں مل پا رہی ہے۔ اسی بوکھلاہٹ میں پاکستان نے ایک اور قدم اٹھایا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی عمران حکومت نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے سرغنہ مسعود اظہر کو جیل سے رہا کر دیا ہے۔ مسعود اظہر ہندوستان میں پارلیمنٹ، ممبئی، پلوامہ اور اری سمیت کئی حملوں کا ماسٹرمائنڈ ہے۔ مسعود اظہر کی رہائی کے بعد ہندوستانی فوج اور سلامتی دستوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Loading...

اسی سال 14 فروری کو جموں وکشمیر کے پلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان نے مسعود اظہر کو گرفتار کیا تھا۔ حالانکہ، تب بھی ہندوستان نے کہا تھا کہ مسعود اظہر کی گرفتاری محض دکھاوا ہے۔ اب اس کی خفیہ رہائی سے صاف ہو گیا ہے کہ پاکستان نے عالمی دباؤ میں آ کر مسعود اظہر کی گرفتاری کا ناٹک کیا تھا۔

ہندوستان ٹائمس کی رپورٹ میں خفیہ ایجنسی سے منسلک ذرائع کے حوالہ سے لکھا گیا ہے کہ پاکستان ہندوستان میں بڑے حملے کی تیاری میں ہے۔ دہشت گردانہ حملے کو انجام دینے کے لئے ہی مسعود اظہر کو رہا کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ اقوام متحدہ نے مسعود اظہر کو اسی سال مئی میں عالمی دہشت گرد قرار دیا ہے۔

Loading...