ہوم » نیوز » عالمی منظر

چین سے کشیدگی کے درمیان امریکہ کے وزیر خارجہ نے کہا۔ ہندستان کو ہماری ضرورت

ہندستان اور چین کے درمیان پچھلے 6 ماہ سے جاری تعطل کے درمیان امریکہ نے ہندستان کے ساتھ رشتے مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جمعہ کو چین کو انتباہ دیتے ہوئے ہندستان سے گہرے رشتوں کی اپیل کی ہے۔

  • Share this:
چین سے کشیدگی کے درمیان امریکہ کے وزیر خارجہ نے کہا۔ ہندستان کو ہماری ضرورت
امریکی وزیر خارجہ اور ہندستانی وزیر خارجہ کی فائل فوٹو

واشنگٹن۔ ہندستان اور چین (India- China Faceoff) کے درمیان پچھلے 6 ماہ سے جاری تعطل کے درمیان امریکہ (America)  نے ہندستان کے ساتھ رشتے مضبوط کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے جمعہ کو چین کو انتباہ دیتے ہوئے ہندستان سے گہرے رشتوں کی اپیل کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ دنیا کے دو سب سے بڑے جمہوری ملکوں کے درمیان سفارت کاری کی سگبگاہٹ ہے۔


پومپیو نے ہندستان، جاپان اور آسٹریلیا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ہوئی میٹنگ کے بارے میں کہا کہ ' انہیں ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا اپنا ساتھی اور اس لڑائی میں شراکت دار بنانے کی ضرورت ہے'۔ پومپیو نے ریڈیو جاکی لیری او کانر کو بتایا کہ ' چین نے اب شمال میں ہندستان کے خلاف بڑی طاقتوں کو اکھٹا کرنا شروع کر دیا ہے۔ دنیا بیدار ہو گئی ہے۔ رخ بدل رہا ہے اور صدر ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ نے اب ایک گٹھ بندھن بنایا ہے جو اس خطرے کو پیچھے ڈھکیلے گا۔


ٹوکیو میٹنگ کے بعد پومپیو ہندستانی ہم منصبوں کے ساتھ سالانہ بات چیت کے لئے سکریٹری دفاع مارک اوشو کے ساتھ نئی دہلی آئیں گے۔ محکمہ خارجہ کے نائب سکریٹری اسٹیفن بیجگن بھی میٹنگ کی تیاری کے لئے اگلے ہفتہ ہندستان کا دورہ کریں گے۔


ہمارے دفاعی تعاون میں بڑی صلاحیت

چین سے کشیدگی کے باوجود ہندستان تاریخ میں ' اسٹریٹجک اٹانومی' کے اصول کو اپناتے ہوئے باہری طاقتوں کے ساتھ رسمی گٹھ جوڑ سے دور رہا ہے۔  چین کے ساتھ کشیدگی کے بارے میں کنزرویٹیو فاونڈیشن سے پوچھے جانے پر امریکہ میں ہندستان کے سفیر ترنجیت سنگھ سندھو نے زور دے کر کہا کہ ' ایشیائی طاقتوں کے تاریخی رشتے کے سبب دونوں ایک دوسرے کے اسکالروں کا خیر مقدم کرتے تھے۔
 سندھو نے کہا کہ امریکہ۔ ہندستان کے رشتے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور اس سلسلہ میں چین کے مقابلہ میں جامع نظریہ ہے۔ ' انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ہندستان کے سفر میں پومپیو وہاں دفاعی رشتوں کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔


اے ایف پی ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 10, 2020 10:24 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading