ہوم » نیوز » عالمی منظر

بقرہ عید پر پاکستانی صحافی نے لیا بھینس کا انٹرویو، جواب سن کر آ جائے گی ہنسی

صحافی حفیظ اس ویڈیو میں ایک بھینس کے آگے مائیک لے جاتے ہیں اور اس سے پوچھتے ہیں، ہاں جی بتائیں کہ آپ کو لاہور میں آکر کیسا لگا۔ اس پر بھینس بھی ماؤں، کے ساتھ جواب دیتی ہے۔

  • Share this:
بقرہ عید پر پاکستانی صحافی نے لیا بھینس کا انٹرویو، جواب سن کر آ جائے گی ہنسی
صحافی حفیظ اس ویڈیو میں ایک بھینس کے آگے مائیک لے جاتے ہیں اور اس سے پوچھتے ہیں، ہاں جی بتائیں کہ آپ کو لاہور میں آکر کیسا لگا۔ اس پر بھینس بھی ماؤں، کے ساتھ جواب دیتی ہے۔

اپنے انوٹھے انداز کیلئے مشہور پاکستانی صحافی امین حفیظ کا ایک نیا ویڈیو سوشل میڈیا  (Social Media)  پر وائرل ہو رہا ہے۔ کبھی گدھے کا انٹرویو لینے والے حفیظ نے عید کے موقع پر ایک بھینس کا انٹرویو لیا اور بھینس  (Buffalo)  نے صحافی کے سوالوں کا جواب دیا۔ سوشل میڈیا میں  یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ پاکستانی صحافی نائلہ عنایت نے اس ویڈیو کی کلپ ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔


صحافی حفیظ اس ویڈیو میں ایک بھینس کے آگے مائیک لے جاتے ہیں اور اس سے پوچھتے ہیں، ہاں جی بتائیں کہ آپ کو لاہور میں آکر کیسا لگا۔ اس پر بھینس بھی ماؤں، کے ساتھ جواب دیتی ہے تو صحافی کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا اور وہ کہتے ہیں۔ بھینس جواب دے رہی ہے کہ لاہور اچھا لگا۔ اس کے بعد حفیظ اگلا سوال پوچھتے ہیں، آپ بتائیں لاہور کا کھانا اچھا ہے یا آپ کے گاؤں کا کھانا اچھا ہے۔ اس پر بھینس ایک بار پھر ماؤں کے ساتھ جواب دیتی ہے تو حفیظ خوشی سے اچھل پڑتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں، ہاں کہتی ہے کہ لاہور کا کھانا اچھا ہے۔




یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اسے ابھی تک آٹھ ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ شیئر بھی کر رہے ہیں۔ لوگ جم کر کمینٹ کرکے صحافی حفیظ کو ٹرول بھی کر رہے ہیں۔ ایک یوزر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، یہ وہی شخص ہے نہ جو کبھی گدھوں تو کبھی گایوں کا انٹرویو کرتا ہے۔ وہیں ایک یوزر نے لکھا، قربانی کے نام پر اتنا ظلم کیوں ہو رہا ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 22, 2021 07:00 PM IST