ہوم » نیوز » عالمی منظر

پاکستان کو ملا او آئی سی کا ساتھ ، کہا : کشمیر ہندوستان کا اندرنی معاملہ نہیں

پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے ، بلکہ انسانی حقوق کے خلاف ورزی کا بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

  • Agencies
  • Last Updated: Aug 21, 2016 12:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پاکستان کو ملا او آئی سی کا ساتھ ، کہا : کشمیر ہندوستان کا اندرنی معاملہ نہیں
پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے ، بلکہ انسانی حقوق کے خلاف ورزی کا بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

اسلام آباد : کشمیر کے معاملہ پر پاکستان کو آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کا ساتھ مل گیا ہے۔ او آئی سی نے کشمیر معاملہ پر کہا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ کشمیر ہندوستان کا اندرونی معاملہ نہیں ہے ، بلکہ انسانی حقوق کے خلاف ورزی کا بین الاقوامی مسئلہ ہے۔ او آئی سی اسلامی ممالک کی سب سے بڑی تنظیم ہے اور اس کے 56 ممبران ہیں۔ او آئی سی کے سکریٹری جنرل عياد الامین فی الحال پاکستان کے دورے پر ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عیاد نے کشمیر کے معاملہ پرکہا کہ وہاں کے لوگوں کو خود فیصلہ لینے کا پورا حق ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کا حل نکالا جانا چاہئے۔ مدنی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی سطح پر حل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہئے۔ بدقسمتی سے ہندوستان کی کے خلاف بہت کم آواز سامنے آ رہی ہے ۔ مدنی نے کہا کہ او آئی سی کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کو لے کر فکر مند ہے اور وہ پاکستان کی حمایت کرتا ہے۔ مدنی کے ساتھ پریس کانفرنس میں خارجہ امور سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔

عزیز نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان کو کشمیر کے مسئلے کا حل بات چیت کے ذریعے کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگ ہندوستان کے ساتھ کشمیر پر بات چیت چاہتے ہیں اور اس کے لئے ہم ہندوستان کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

First published: Aug 21, 2016 12:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading