میونخ فائرنگ میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک افغان نوجوان گرفتار

اس واقعہ میں 18 سالہ ایران نژاد ایک جرمن نوجوان نے جمعہ کی شام کو نو لوگوں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔

Jul 25, 2016 01:30 PM IST | Updated on: Jul 25, 2016 01:30 PM IST
میونخ فائرنگ میں ملوث ہونے کے شبہ میں ایک افغان نوجوان گرفتار

برلن۔ جرمنی کی پولیس نے میونخ میں ہوئی فائرنگ میں ملوث ہونے کے شبہ میں افغانستان کے ایک 16 سالہ لڑکے کو گرفتار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس واقعہ میں 18 سالہ ایران نژاد ایک جرمن نوجوان نے جمعہ کی شام کو نو لوگوں کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ بعد میں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی تھی۔

پولیس کی جانب سے آج جاری ایک بیان کے مطابق گرفتار نوجوان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس کے پاس حملہ آور کے منصوبے کے بارے میں معلومات ہونے کے باوجود وہ اس کی رپورٹ درج کرانے میں ناکام رہا۔ پولیس کو اس پر فائرنگ کا منظر دیکھنے کی غرض سے لوگوں کو مدعو کرنے کے ایک فیس بک پوسٹنگ میں کردار ادا کرنے کا شبہ ہے۔

پولیس نے اس سے پہلے کہا تھا کہ حملہ آور نوجوان مایوسی کا شکار تھا اور وہ داعش سے متاثر نہیں تھا۔

Loading...

Loading...