بیٹی کے پیار میں ماں نے تین بیٹوں کا قتل کیا

امریکہ کے اوہیو صوبے میں ایک عورت نے اپنے تین بیٹوں کا محٗض اس وجہ سے قتل کردیا کہ اس کا شوہر بیٹی کے مقابلے بیٹوں سے زیادہ پیار کرتا تھا۔

Aug 20, 2015 02:50 PM IST | Updated on: Aug 20, 2015 02:53 PM IST
بیٹی کے پیار میں ماں نے تین بیٹوں کا قتل کیا

واشنگٹن۔ امریکہ کے اوہیو صوبے میں ایک عورت نے اپنے تین بیٹوں کا محٗض اس وجہ سے قتل کردیا کہ اس کا شوہر بیٹی کے مقابلے بیٹوں سے زیادہ پیار کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ برٹنی پلکنگٹن  نامی اس عورت نے منگل کو علی الصبح تین بجے ایمرجنسی نمبر پر فون کرکے کہا کہ اس کا تین ماہ کا بیٹا نوآہ سانس نہیں لے رہا ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تفصیلی جانچ شروع کردی کیونکہ اسی طرح کے پراسرار حالات میں اس عورت کے دو بیٹوں کی بھی موت ہوچکی تھی۔

Loading...

اس سے پہلے گذشتہ برس جولائی میں اس عورت کا شوہر جوزف پلکنگٹن جب اپنے دفتر سے گھر واپس لوٹا تو اسے تین ماہ کا بیٹا نی آل مردہ ملا ، جس کی موت کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ۔ اس کے بعد گذشتہ اپریل میں اس جوڑے کے چار سالہ بیٹے گیوین کی بھی پراسرار حالات میں موت ہوگئی تھی۔

Loading...