طوفان کے بعد نیوزی لینڈ پر قدرت کا ایک اور قہر، سیلاب کے درمیان اب آیا شدید زلزلہ، جانئے کتنی رہی شدت
نیوزی لینڈ میں لوئر ہٹ سے 78 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکٹر اسکیل پر 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (European-Mediterranean Seismological Centre) نے اطلاع دی ہے۔
سمندری طوفان کا سامنا کرنے والے نیوزی لینڈ میں اب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ میں لوئر ہٹ سے 78 کلومیٹر شمال مغرب میں ریکٹر اسکیل پر 6.1 کی شدت کا زلزلہ آیا۔ یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (European-Mediterranean Seismological Centre) نے اطلاع دی ہے کہ بدھ کی شام مقامی وقت کے مطابق 7.38 بجے نیوزی لینڈ میں لوئر ہٹ سے 78 کلومیٹر شمال مغرب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر پیمانے پر اس کی شدت 6.1 ماپی گئی۔ نیوزی لینڈ کے سرکاری سیسمک مانیٹر جیونیٹ نے بتایا کہ زلزلہ 48 کلومیٹر (30 میل) کی گہرائی میں محسوس کیا گیا، جس کا مرکز پاراپارومو شہر سے 50 کلومیٹر دور تھا۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوزی لینڈ میں سمندری طوفان گیبریل کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ طوفان نے جہاں کئی جزیروں پر بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے وہیں ملک میں سیلاب نے بھیانک شکل اختیار کر لی ہے۔ نیوزی لینڈ نے ایسا بحران پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ کرس ہپکنز کی حکومت پہلے ہی ہنگامی حالات کا اعلان کر چکی ہے۔ نیوزی لینڈ کی تاریخ میں یہ صرف تیسرا موقع ہے جب ہنگامی حالت کا اعلان کیا گیا ہے۔ طوفان سے 16 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، جب کہ 3 اموات ہوئی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ نیوزی لینڈ کی کل آبادی 30 سے 40 لاکھ کے درمیان ہے۔ یعنی وہاں کی آبادی کا ایک تہائی حصہ سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا کر رہی ہے۔
نیوزی لینڈ میں تقریباً 1.25 لاکھ لوگ سڑکوں پر آگئے ہیں۔ طوفان کے باعث درخت گرنے سے مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور کئی رہائشی علاقوں کو لینڈ سلائیڈنگ سے نقصان پہنچا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ملک کے کئی حصوں میں سڑکیں بند ہیں۔ طوفان نے نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے کے انتہائی شمال اور مشرقی ساحل پر سب سے زیادہ نقصان پہنچایا۔ ہاکس بے، کورومینڈیل اور نارتھ لینڈ جیسے علاقوں میں بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ سمندری طوفان 'گیبریل' نے نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں بڑے پیمانے پر سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے۔ اس کے ساتھ سمندر کی لہریں بھی بہت بلندی پر اٹھ رہی ہیں۔ موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں کے باعث 40 ہزار سے زائد گھروں میں بجلی چلی گئی جب کہ سینکڑوں پروازیں رد کرنی پڑی ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔