உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خاتون اپنے گھر میں پہنتی تھی ایسے کپڑے، روکنے کیلئے پہنچ گئے پڑوسی، کھلے عام دے ڈالی دھمکی!

    خاتون اپنے گھر پہنتی تھی ایسے کپڑے، روکنے کیلئے پہنچ گئے پڑوسی، کھلے عام دے ڈالی دھمکی! ۔ علامتی تصویر ۔

    خاتون اپنے گھر پہنتی تھی ایسے کپڑے، روکنے کیلئے پہنچ گئے پڑوسی، کھلے عام دے ڈالی دھمکی! ۔ علامتی تصویر ۔

    حال ہی میں ایک خاتون (Neighbour Stopped Woman from Wearing Lingerie in Home) سے کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ، جس سے اس کے ہوش اڑ گئے ۔

    • Share this:
      آپ اپنے گھر میں کیا پہنتے ہیں، کیسے رہتے ہیں، کیا کھاتے ہیں، یہ سب آپ پر منحصر ہے ۔ ہر انسان چاہتا ہے کہ وہ اپنے بند گھر میں آرام سے زندگی گزارے اور جس طرح رہنا چاہتا ہے وہ اسی طرح اپنی زندگی گزارے ، لیکن اکثر محلے والے اعتراض کرنے لگتے ہیں کہ کوئی اپنے گھر میں بھی کوئی ایسا کیوں ہے ، جو انہیں پسند نہیں ہے ۔ حال ہی میں ایک خاتون (Neighbour Stopped Woman from Wearing Lingerie in Home) سے کے ساتھ ایسا ہی واقعہ پیش آیا ، جس سے اس کے ہوش اڑ گئے ۔

      حال ہی میں سوشل میڈیا سائٹ ریڈٹ پر ایک خاتون نے اپنی زندگی سے وابستہ ایک حیران کن تجربہ (Woman Shared Weird Experience with Neighbour) کے بارے میں شیئر کیا ہے ۔ دی سن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے اپنا تعارف کرائے بغیر بتایا کہ اس کی نئی شادی ہوئی تھی ۔ وہ اور اس کا شوہر کچھ دن پہلے ہی ہنی مون سے واپس آئے تھے اور خاتون کو اچھا لگتا تھا کہ وہ گھر میں صرف برا اور انڈرویئر (Woman Wear Bra and Underwear at Home) میں ہی رہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ نئی شادی کی وجہ سے وہ ان طریقوں سے ہی رومانس کو برقرار رکھتی ہے ۔

      لیکن ایک دن بڑا عجیب واقعہ پیش آیا ۔ اس کا پڑوسی اس کے گھر آیا ۔ خاتون نے فوراً تبدیل کیا اور دروازہ کھولا تو پڑوس میں رہنے والے شخص کو دیکھ کر وہ دنگ رہ گئی ۔ خاتون نے بتایا کہ وہ شخص (Neighbourhood Man stopped woman from wearing lingerie in her own home) غصے میں آکر اس پر چلانا شروع کر دیا اور اس سے کہا کہ اس کو گھر میں کم کپڑے نہیں پہننے چاہئیں ، کیونکہ اس کی بیٹی اسے دیکھ لیتی ہے ۔ اس شخص نے بتایا کہ اس کی 7 سالہ بیٹی دوربین سے اس کے گھر میں دیکھ لیتی ہے اور کپڑوں کے بغیر رہنے سے بیٹی پر برا اثر پڑے گا ۔ اس شخص نے خاتون سے جھگڑا کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے گھر میں مناسب کپڑے نہیں پہنے گی تو وہ شخص اس کی شکایت سوسائٹی کے گروپ سے کرے گا ۔

      یہ سن کر خاتون کے ہوش اڑ گئے اور اس نے فوراً اس کو وہاں سے جانے کیلئے کہا۔ جب خاتون نے یہ باتیں اپنے شوہر کو بتائی تو وہ بھی اسے کہنے لگا کہ گھر میں اچھی طرح سے کپڑے پہننا چاہئے اور اگر وہ اس شخص کی جگہ ہوتا تو شاید وہ بھی یہی قدم اٹھاتا۔ شوہر سے مایوس ہونے کے بعد جب خاتون نے یہ بات ریڈٹ پر شیئر کی تو لوگوں نے اس کا ساتھ دیا ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ بند گھر میں پردے لگے ہونے کے بعد بھی اگر لڑکی دوربین سے جھانک رہی ہے تو اس میں قصور خاتون کا نہیں لڑکی کا ہے۔ وہ اپنے گھر میں کچھ بھی پہنے یا پھر نہیں پہنے تو کسی اور کو اس سے تکلیف نہیں ہونی چاہئے۔

      لوگوں نے کہا کہ وہ شخص اپنی بیٹی کو سمجھائے کہ دوسروں کے گھروں میں دیکھنا غلط ہے۔ یہی نہیں لوگوں نے شوہر کو برا بھی کہا اور خاتون کو سمجھایا کہ وہ اپنا اعتماد نہ کھوئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: